فائل تصویر آئی اے این ایس
پنجاب میں موسلادھار بارش کے ایلرٹ کے پیش نظرا سکولوں میں چار دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی بھگونت مان نے26 اگست کو کہا کہ ریاست میں تمام پرائمری، سیکنڈری، سینئر سیکنڈری سرکاری اور نجی اسکول 27 اگست سے 30 اگست تک بند رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’’گزشتہ چند دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے اور محکمہ موسمیات نے مزید چند دنوں تک موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کی ہے‘‘۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے منگل کو دوپہر 2.30 بجے کہا کہ شمال مغربی ہندوستان میں 26 اگست تک بھاری سے بہت زیادہ بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شمال مغربی پنجاب اور جموں کے علاقے میں انتہائی شدید بارش متوقع ہے۔ اس کے بعد بارش میں کمی آئے گی تاہم اگلے 5 روز تک موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پونگ اور بھاکڑا ڈیموں سے اضافی پانی چھوڑنے سے پنجاب کے کئی اضلاع کے دیہات کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ سب سے زیادہ متاثر پٹھان کوٹ، گرداسپور، فضلکا، کپورتھلا، ترن تارن، فیروز پور اور ہوشیار پور اضلاع کے دیہات ہیں۔
Published: undefined
پنجاب کے ساتھ ساتھ پڑوسی ہماچل پردیش، جموں و کشمیر اور ہریانہ میں بھی شدید بارش ہو رہی ہے۔ جموں خطہ کے کٹرا اور ڈوڈہ میں بارش کی وجہ سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ ان میں سے کٹرا کے اردھ کمواری میں مٹی کے تودے گرنے سے پانچ لوگوں کی جان چلی گئی۔ وہیں ڈوڈہ میں بادل پھٹنے سے تین لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ جموں میں فی الحال راحت کی کوئی امید نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined