فائل تصویر آئی اے این ایس
جموں و کشمیر حکومت نے وادی کشمیر میں جاری خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر 21 اپریل کو تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
تعلیم، سماجی بہبود، صحت اور طبی تعلیم کی وزیر سکینہ اٹو نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ’’موسم کی مسلسل خرابی اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئیوں کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے تاکہ طلباء و طالبات کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچاؤ ہے اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورت حال پر نظر رکھیں ۔ اس دوران محکمہ تعلیم کے کمشنر سیکریٹری کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق 21 اپریل کو وادی کے سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں میں درس و تدریس کا کام کاج نہیں ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined