قومی خبریں

مرکز نے ریاستوں کو کیا خبردار، 27 اضلاع میں تیزی سے پھیل رہا کورونا

مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن کے ذریعہ بھیجے گئے خط میں ریاستوں کو سختی کی ہدایت دیتے ہوئے آر ٹی پی سی آر جانچ بڑھانے اور بیرون ممالک سے آنے والوں کی گرانی میں لاپروائی نہ برتنے کو کہا گیا ہے۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس 

مرکزی حکومت نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں 27 اضلاع نے کووڈ-19 کی پازیٹویٹی شرح میں اضافہ درج کیا ہے اور ان پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔ مرکز نے واضح کیا کہ وبا کے خلاف لڑائی میں ملک سنجیدگی کے ساتھ متحد کھڑا ہے۔ مرکزی صحت سکریٹری راجیش بھوشن نے ریاستوں کو اپنے خط میں خصوصاً 27 اضلاع میں کووڈ کے قہر کو لے کر متنبہ کیا ہے۔

Published: undefined

کووڈ انفیکشن ایک بار پھر سے بے قابو ہو رہا ہے۔ عالم یہ ہے کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے 27 اضلاع میں گزشتہ دو ہفتہ میں انفیکشن کی شرح میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کئی اضلاع تو ایسے ہیں جہاں پر انفیکشن کی شرح 10 فیصد سے بھی اوپر پہنچ گئی ہے، وہیں دیگر اضلاع میں یہ پانچ سے 10 فیصد کے درمیان ہے۔

Published: undefined

خط میں زیادہ انفیکشن کی شرح والے 27 اضلاع پر نظر بنائے رکھنے کو کہا گیا ہے۔ اس خط میں مرکز کی طرف سے کئی ہدایات دی گئی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ’’سات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے 19 اضلاع میں گزشتہ دو ہفتوں میں 5 فیصد سے 10 فیصد کے درمیان پازیٹویٹی شرح درج کی گئی ہے۔ اس طرح ان 27 اضلاع پر سخت نگرانی رکھنے کی ضرورت ہے۔‘‘

Published: undefined

خط کے مطابق سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لیے جاری ہدایات کے مطابق ضلع سطح کی ترکیبوں کے ساتھ حالات پر سخت نظر رکھنا لازمی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ضلع میں کووڈ کے معاملوں میں اضافہ یا پازیٹویٹی شرح میں اضافہ درج کیے جانے کے بعد مقامی سطح پر کنٹرو شروع کیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

خط میں کہا گیا ہے کہ جن اضلاع میں انفیکشن کی شرح بے قابو ہو رہی ہے، ان علاقوں کو منتخب کر وہاں پر کووڈ سے بچاؤ کے لیے سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ضرورت پڑنے پر رات کا کرفیو، لوگوں کے اکٹھا ہونے پر روک، شادی یا دیگر تقاریب میں بھیڑ پر پابندی لگانے کو بھی کہا گیا ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ ریاستوں کو آر ٹی پی سی آر جانچ بڑھانے پر دھیان دینے کو بھی کہا گیا ہے۔ بیرون ممالک سے آنے والوں کی نگرانی میں کوئی لاپروائی نہیں برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ متاثرہ مریضوں اور ان کے رابطہ میں آنے والوں کی جانچ و نگرانی کرنے کی بھی ہدایت ہے۔ ساتھ ہی ریاستوں کو کووڈ سے دفاع کے لیے طے کردہ ضابطوں پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت جاری کرنے کو کہا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع