قومی خبریں

شادی کی تقریب میں عام آدمی پارٹی کے سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

عام آدمی پارٹی کے سرپنچ کو اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کر رہے تھے۔ فائرنگ سے شادی کی تقریب میں افراتفری مچ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

عام آدمی پارٹی کے موجودہ سرپنچ کو امرتسر کے میریگولڈ ریزورٹ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔سر پنچ  جرمل سنگھ ایک رشتہ دار کی شادی میں شریک تھا۔وہ  ایک میز پر بیٹھا تھا جب اسے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ گینگسٹرز ڈونی بال، پربھ داسووال، اور دیویندر بمبیہا نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

Published: undefined

عام آدمی پاڑٹی کےسرپنچ کے قتل کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک وائرل پوسٹ سامنے آئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے، " سرپنچ کو آج امرتسر کے میریگولڈ ریزورٹ میں قتل کر دیا گیا۔ میں، دونی بال، پربھ داسووال، آفریدی ٹوٹ، محبت رندھاوا، امر خواہ، اور پون شکن اس کی ذمہ داری لیتے ہیں۔" پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ "اس نے پولیس کو پینتیس  لاکھ روپے دیے اور ان کے ساتھ داسووال میں میرا گھر گرانے گیا۔ پولیس کسی کو غیر قانونی طور پر ہراساں نہ کرے۔"

Published: undefined

اس میں مزید لکھا گیا، "ہم سب نے اس پر دو بار حملہ کیا، لیکن وہ فرار ہو گیا اور ان لڑکوں کو گولی مار دی جو غیر قانونی گھروں میں رہتے تھے اور ان کا ہم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ہم نے اسے پہلے ہی ایک پوسٹ میں اس بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔ ہم نے اس سے فون پر بات کرنے کی کوشش بھی کی، لیکن یہ کام نہیں ہوا۔"

Published: undefined

عام آدمی پارٹی کے سرپنچ کو اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کر رہاتھا۔ فائرنگ سے شادی میں افراتفری مچ گئی۔ امرتسر میں ایک شادی میں عام آدمی پارٹی کے سرپنچ کو گولی مارنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نوجوان شادی میں شریک تھے اور سر پنچ کو قریب سے گولی ماری گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined