قومی خبریں

سنیوکت کسان مورچہ کا مودی حکومت کے خلاف 31 جولائی کو ملک گیر ’چکہ جام‘

سنیوکت کسان مورچہ یعنی ملک کی 40 سے زیادہ کسانوں کی تنطیموں نے مودی حکومت کی جانب سے کی جا رہی دھوکہ دہی کے خلاف 31 جولائی کو ملک گیر’چکہ جام‘ کرنے کا اعلان کیا ہے

سنیوکت کسان مورچہ، فائل تصویر آئی اے این ایس
سنیوکت کسان مورچہ، فائل تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) یعنی ملک کی 40 سے زیادہ کسانوں کی تنطیموں نے مودی حکومت کی جانب سے کی جا رہی دھوکہ دہی کے خلاف 31 جولائی کو ملک گیر’چکہ جام‘ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلاع ایس کے ایم کے اعلیٰ رہنماؤں کی میٹنگ کے بعد بیان جاری کر کے دی گئی۔ خیال رہے کہ ایس کے ایم نے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف ایک بہادرانہ جدوجہد کی قیادت کی تھی۔

Published: undefined

کسانون کے احتجاج کے بعد حکومت نے متنازعہ قوانین واپس لئے تھے۔ ایس کے ایم نے مودی حکومت الزام لگایا ہے کہ اس نے ہر محاذ پر ملک کے کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ ایس کے ایم نے کہا کہ مودی حکومت نے کسانوں کے ساتھ پچھلے سال 9 دسمبر کو تحریری وعدے کئے تھے لیکن وہ اب ان وعدوں سے پوری طرح مکر گئی ہے۔

Published: undefined

کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر کمیٹی ابھی تک تشکیل نہیں کی گئی ہے۔ بی جے پی حکومتوں نے کسانوں کے خلاف درج کیے گئے جھوٹے مقدمات واپس نہیں لئے ہیں اورسب سے اہم کسانوں کا سب سے بڑا مطالبہ یعنی ایم ایس پی پر قانونی ضمانت کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔

ایس کے ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے کی جا رہی ’دھوکہ دہی‘ کے خلاف 18 جولائی کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز سے 31 جولائی تک ضلع سطح پر احتجاج کیا جائے گا اور 31 جولائی کو ملک گیر ’چکہ جام‘ کیا جائے گا۔

Published: undefined

احتجاجی منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے ایس کے ایم نے کہا کہ لکھیم پور کھیری میں 18 اگست سے 20 اگست تک 75 گھنٹے کا اجتماعی دھرنا دیا جائے گا، جس میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر 8 کسانوں کو اپنی ایس یو وی کے نیچے کچل دیا تھا۔

Published: undefined

ایس کے ایم نے کہا کہ کسانوں کی تنظیمیں بے روزگار نوجوانوں اور سابق فوجیوں کو ’اگنی پتھ‘ بھرتی اسکیم کے خلاف متحرک کرے گی، جو کہ "ملک دشمن اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ کسان مخالف بھی ہے۔‘‘

ایس کے ایم نے کہا کہ ’’اگنی پتھ اسکیم کو بے نقاب کرنے کے لیے، جے جوان، جے کسان کانفرنسیں 7 اگست سے 14 اگست تک ملک بھر میں منعقد کی جائیں گی، جن میں سابق فوجیوں اور بے روزگار نوجوانوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined