قومی خبریں

سنجیو بھٹ کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا: شویتا بھٹ

سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کی اہلیہ شویتا بھٹ نے بدھ کو کیرلہ اسمبلی حلقہ میں اپوزیشن لیڈر رمیش چناتھلا سے ملاقات کی۔ سنجیو بھٹ 1990 میں حراست میں ہوئی موت کے ایک معاملے میں جیل میں بند ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ترووانت پورم: سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کی اہلیہ شویتا بھٹ نے بدھ کو کیرلہ اسمبلی حلقہ میں اپوزیشن لیڈر رمیش چناتھلا سے ملاقات کی۔ سنجیو بھٹ 1990 میں حراست میں ہوئی موت کے ایک معاملے میں جیل میں بند ہیں۔

Published: undefined

شویتا بھٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے شوہر کو جیل میں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ وہ یہاں وزیراعلی پنارئی وجین، کانگریس کی اعلی قیادتوں اور انڈین یونین مسلم لیگ کے لیڈروں سے ملنے کے لئے آئی ہیں۔

Published: undefined

شویتا بھٹ نے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں اس مسئلہ کو اٹھانے کے لئے کانگریس پارٹی اور ان کے ممبران پارلیمنٹ کی مدد لینے آئی ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر سے کہا ہے کہ ناانصافی کے خلاف اپنی لڑائی کے تحت انہوں نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔

Published: undefined

بعد میں یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اپوزیش لیڈروں نے کہا کہ سنجیو بھٹ کا خاندان مرکز میں فاشسٹ حکومت کا شکار ہوئے ہیں۔

Published: undefined

چنا تھلا نے کہا کہ ہم سنجیو بھٹ کی اہلیہ کو اخلاقی حمایت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر وزیراعلی سے بھی ملاقات کریں گے۔ شویتا بھٹ کے ساتھ ان کے بیٹے اور کیرلہ اسمبلی میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر ڈاکٹر ایم کے منیر بھی تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر

  • ,
  • ’کانگریس نے سخت قانون بنا کر نوجوانوں کو پیپر لیک سے آزادی دلانے کا عزم کیا ہے‘، نیٹ پیپر لیک معاملہ پر راہل گاندھی کا رد عمل