
عآپ لیڈر سنجے سنگھ / ویڈیو گریب
سپریم کورٹ میں وقف قانون میں حالیہ ترامیم کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر جاری سماعت کے بعد سیاسی حلقوں میں بحث تیز ہو گئی ہے۔ عدالت نے جمعرات کو معاملے کی دوسری سماعت کے دوران مرکز کو سات دن میں جواب داخل کرنے کی مہلت دی ہے اور اس دوران کسی بھی نئی تقرری یا ڈینوٹفکیشن سے روک دیا ہے۔ اگلی سماعت 5 مئی کو طے ہے۔
Published: undefined
سپریم کورٹ کی اس کارروائی پر عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وقف ترمیمی بل مکمل طور پر غیر آئینی ہے اور اسی مؤقف کو وہ پہلے بھی جے پی سی اور پارلیمنٹ میں اٹھا چکے ہیں۔
سنجے سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا، ’’وقف ترمیمی بل پوری طرح غیر آئینی ہے، یہی بات میں نے جے پی سی کے سامنے اور ایوان میں کہی تھی۔ سپریم کورٹ نے مرکز سے جو سوالات کیے ہیں، ان کا حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ ابھی بھی وقت ہے، مان لو کہ یہ ملک بابا صاحب کے لکھے ہوئے آئین سے چلے گا، کسی نریندر مودی کے فرمان سے نہیں۔‘‘
Published: undefined
سنجے سنگھ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مرکز کی مودی حکومت مذہبی اداروں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے تاکہ انہیں اپنے صنعتکار دوستوں کو سونپ کر فائدہ پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "بی جے پی کو نہ آئین کی پرواہ ہے اور نہ ہی عدالتوں کی۔ سپریم کورٹ کی کارروائی سے ان کے ارادوں کو زک پہنچی ہے، اسی لیے اب ان کے حامی عدلیہ کو دباؤ میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔"
ایک اور پوسٹ میں انہوں نے الزام لگایا کہ "موڈی کے حامی اب سپریم کورٹ کو دھمکانے میں لگ گئے ہیں۔ بی جے پی نے کاشی میں تین سو سے زائد مندر توڑ کر وہ زمین اپنے دوستوں کو کاروباری مقاصد کے لیے دے دی۔"
Published: undefined
سنجے سنگھ کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب ملک بھر میں وقف ترمیمی بل پر زبردست بحث جاری ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اس بل کو مذہبی آزادی اور اقلیتی حقوق پر حملہ قرار دے رہی ہیں جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ ترامیم کا مقصد نظام کو شفاف اور موثر بنانا ہے۔
سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ سنجے سنگھ کا جارحانہ موقف نہ صرف عام آدمی پارٹی کے سیاسی بیانیے کو مضبوط کرتا ہے بلکہ یہ پورے معاملے کو عوامی سطح پر مزید حساس بنا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو دی گئی مہلت کے دوران سیاسی ماحول مزید گرم ہونے کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined