قومی خبریں

پی ایم مودی سے سنجے راؤت کا سوال’ ایران کے سپریم لیڈر کے قتل پر تعزیت کرنے میں کس سے ڈر رہے ہیں‘

شیوسینا (ادھو) لیڈرسنجے راؤت نے کہا کہ اگر ٹرمپ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ روکوا سکتے ہیں تو مودی اتنے بڑے لیڈر ہیں، وہ وشوگروہیں۔ اس لیے انہیں ایران اوراسرائیل کے درمیان جنگ رکوانا چاہیے

<div class="paragraphs"><p>سنجے راؤت / آئی اے این ایس</p></div>

سنجے راؤت / آئی اے این ایس

 
IANS

 امریکہ۔ اسرائیل کے ساتھ ایران کی جنگ عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس دوران ہندوستان میں بھی سیاسی اورسماجی سطح پر گھمسان مچا ہوا ہے۔ دریں اثنا، این سی پی (ادھو ٹھاکرے) گروپ کے لیڈر سنجے راؤت نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا جس میں انہوں نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ پی ایم مودی کو اپنے دوستوں کو کہنا چاہیے کہ بہت ہو چکا ہے اور اس جنگ کو روکنا چاہیے۔

Published: undefined

ہندوستان کے موقف پر بات کرتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ اگر صدر ٹرمپ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ روکوا سکتے ہیں تو مودی اتنے بڑے لیڈر ہیں، وہ وشوگروہیں۔ اس لیے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ رکوانا چاہیے کیونکہ وہ اتنے بڑے لیڈر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں ایسا لیڈر نہ آج تک پیدا ہوا ہے اور نہ آگے پیدا ہوگا۔

Published: undefined

ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت پر پی ایم مودی کے اظہار تعزیت نہ کئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ یہ بہت ہی سنگین بات ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ایک ایسی شخصیت تھے جن کا پوری دنیا احترام کرتی تھی سوائے اسرائیل کے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کے سچے دوست تھے۔

Published: undefined

سنجے راؤت ہندوستان اورایران کے دیرینہ روابطہ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ہماری روایتی دوستی رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی خامنہ ای نے بحران کے وقت ہندوستان کا ساتھ دیا اور ہمیشہ ہماری مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ خواہ ہند۔ پاک جنگ ہو یا پھرمسئلہ کشمیر، ایران ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی خامنہ ای جواہر لعل نہرو کے بہت بڑے عقیدت مند بھی رہے ہیں، کیا مودی جی کو اس بات کاغصہ ہے؟

Published: undefined

سنجے راؤت نے آگے کہا کہ اگر ایسے لیڈر کو قتل کیا جاتا ہے تو ہندوستان کی طرف تعزیت کرنا چاہئے اوررنج وغم کااظہار کرنا چاہئے۔ ایسے میں ہندوستان کے صدر اور وزیر اعظم کو اظہار تعزیت کرنا چاہیے لیکن آپ کس سے ڈررہے ہیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ آپ اسرائیل سے ڈررہے ہیں یا ٹرمپ سے؟ انہوں نے مزید کہا کہ تعزیت کا اظہار کرنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟

Published: undefined

سنجے راؤت نے کہا کہ اتناعظیم رہنما جس کو نیلسن منڈیلا تک مانتے تھے، اس کو قتل کردیا گیا، جب نیلسن منڈیلا نے ایران کا دورہ کیا تھا تو انھوں نے کہا تھا کہ علی خامنہ ای میرے رہنما ہیں۔ تو کیا نیلسن منڈیلا دہشت گرد بن گئے تھے، آپ اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہو۔ سنجے راوت یہ سخت خوب سرخیاں بٹور رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined