قومی خبریں

سنبھل: جامع مسجد میں چل رہی تھی نمازِ جمعہ کی تیاری، اچانک وہاں پہنچا بھگوا گمچھا پہنے شخص، پولیس نے کیا گرفتار

نماز کے لیے لوگ 12 بجے سے ہی مسجد میں پہنچنے شروع ہو گئے تھے، اس دوران تقریباً 1.20 بجے ایک نوجوان بھگوا گمچھا پہنے اور پیشانی پر تلک لگائے جامع مسجد کی سیڑھیوں کے باہر پہنچ گیا۔

<div class="paragraphs"><p>سنبھل جامع مسجد / آئی اے این ایس</p></div>

سنبھل جامع مسجد / آئی اے این ایس

 
IANS

اتر پردیش کے سنبھل میں واقع شاہی جامع مسجد کے پاس آج اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب بھگوا گمچھا کندھے پر ڈالے اور پیشانی پر تلک لگائے ایک نوجوان مسجد کی سیڑھیوں تک پہنچ گیا۔ جب وہ مسجد کے پاس پہنچا تب نمازِ جمعہ شروع ہی ہونے والی تھی۔ اس نوجوان کو دیکھ کر مسجد میں داخل ہو رہے نمازی حیران رہ گئے اور ایک گھیرا بنا لیا۔ پھر پولیس نے اس بھگوا گمچھا والے نوجوان کو حراست میں لے کر تھانے کی طرف لے گئی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج نمازِ جمعہ کے پیش نظر جامع مسجد کے پاس پولیس فورس کی تعیناتی تھی۔ پولیس فورس کی موجودگی میں ہی نمازِ جمعہ ادا کی گئی، لیکن اس سے قبل ایک ہندو نوجوان کی مسجد کے قریب پہنچنے سے حالات کچھ کشیدہ ہو گئے۔ حالانکہ پولیس نے اسے حراست میں لے کر معاملہ بگڑنے سے بچا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نماز کے لیے لوگ 12 بجے سے ہی مسجد میں پہنچنے لگے تھے۔ تقریباً 1.20 بجے ایک نوجوان بھگوا گمچھا پہنے اور پیشانی پر تلک لگائے پولیس فورس کی تعیناتی کے باوجود جامع مسجد کی سیڑھیوں تک پہنچ گیا۔ یہ دیکھ کر کچھ نمازی ناراض ہوئے اور اسے پکڑنے ہی والے تھے کہ پولیس نے وہاں پہنچ کر حالات کو سنبھالا۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس ہندو نوجوان کو پکڑ کر سیدھے کوتوالی لے گئی جہاں اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ ایسی بھی خبریں سامنے آئی ہیں کہ نوجوان شراب کے نشے میں تھا اور وہ یوں ہی اِدھر اُدھر گھومتا رہتا ہے۔ اس درمیان سنبھل کے اے ایس پی شریش چندرا نے میڈیا کو بتایا کہ ’’نوجوان اسی محلے کا ہے۔ وہ عام راستے سے جا رہا تھا، اسی دوران اسے روکا گیا۔ اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے جس کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ابھی تک جو جانکاری ملی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر معذور شخص ہے۔ وہ اسی علاقے کا رہنے والا ہے اور عام راستے پر ہی جا رہا تھا جب اسے پکڑا گیا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined