قومی خبریں

سہارا کے سربراہ سبرت رائے کا طویل علالت کے بعد انتقال، ممبئی میں آخری سانس لی

سبرت رائے 10 جون 1948 کو ارریہ، بہار میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی تعلیم ہولی چائلڈ اسکول کولکتہ میں ہوئی۔رائے نے 1978 میں سہارا انڈیا پریوار کی بنیاد رکھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سہارا کے سربراہ سبرت رائے کا 75 سال کی عمر میں منگل یعنی14 نومبر کو ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ سبرت رائے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔ کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کی موت دل کی تکلیف کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Published: undefined

کمپنی نے مزید کہا کہ 12 نومبر کو ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے 14 نومبر کی رات 10:30 بجے آخری سانس لی۔ سہارا گروپ کے چیئرمین رائے کی جسد خاکی بدھ یعنی آج لکھنؤ، یوپی لایا جائے گا۔

Published: undefined

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ سہارا شری سبرت رائے جی کا انتقال اتر پردیش اور ملک کے لیے ایک جذباتی نقصان ہے کیونکہ  ایک بہت ہی کامیاب تاجر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ بڑے دل والے بہت حساس انسان بھی تھے جنہوں نے بے شمار لوگوں کی مدد کی اور ان کا سہارا بنے۔ . دلی خراج عقیدت!

Published: undefined

سماج وادی پارٹی نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "سہارا شری سبرت رائے سہارا جی کا انتقال، بہت افسوسناک۔ ان کی روح کو سکون ملے۔ سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت ملے۔ دلی خراج عقیدت!

Published: undefined

سماج وادی پارٹی کے رہنما  شیو پال یادو نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہارا شری سبرت رائے جی کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ خدا مرحوم کی روح کو سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ دلی خراج تحسین!”

Published: undefined

سبرت رائے 10 جون 1948 کو ارریہ، بہار میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی تعلیم ہولی چائلڈ اسکول کولکتہ میں ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے یوپی کے گورکھپور میں مکینیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔رائے نے 1978 میں سہارا انڈیا پریوار کی بنیاد رکھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined