قومی خبریں

جنگ کے لیے لوگوں کو روس اسمگل کرنے والے ریکٹ کا پردہ فاش

سی بی آئی نے ایک ایسے ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے جو ہندوستانی شہریوں کو بہتر روزگار کے بہانے روس بھیجتا تھا اور وہاں لے جاکرانہیں روس-یوکرین جنگ میں حصہ لینے پر مجبور کیا جاتا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

سی بی آئی نے انسانوں کو اسمگلنگ کرنے والے ایک ایسے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے جو ہندوستانی شہریوں کو بہتر روزگار کے بہانے روس بھیجتا تھا تاکہ انہیں جاری روس-یوکرین جنگ میں استعمال کیا جا سکے۔ اس ضمن میں کچھ مشتبہ لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

Published: undefined

سی بی آئی حکام کے مطابق ہندوستانی شہریوں کو روس اسمگل کرنے والے یہ لوگ ایک منظم نیٹ ورک کے طور پر کام کر رہے تھے۔ یہ لوگ ہندوستانی شہریوں کو روس میں 'زیادہ تنخواہ والی ملازمتوں' کا لالچ دے رہے تھے جس کے لیے وہ سوشل میڈیا سائٹ اور یوٹیوب وغیرہ نیز اپنے مقامی ایجنٹوں کا استعمال کر تے تھے۔ سی بی آئی کے ایک افسر کے مطابق اسمگل کیے گئے ہندوستانی شہریوں کو جنگ میں ان کی ذمہ داریوں کے مطابق انہیں تربیت دے کر ان کی مرضی کےخلاف جنگی محاذوں پر انہیں تعینات کردیا گیا جس سے ان کی زندگی شدید خطرے میں پڑگئی۔

Published: undefined

سی بی آئی کے مطابق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جنگ زدہ علاقوں میں کچھ متاثرین شدید زخمی بھی ہوئے۔ 6 مارچ کو اس تعلق سے کچھ پرائیویٹ ویزا کنسلٹنسی فرموں، ایجنٹوں اور دیگر کے خلاف انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جو ہندوستانی شہریوں کو بہتر روزگار اور زیادہ معاوضہ دینے کے بہانے روس اسمگل کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ یہ ریکٹ کئی ریاستوں میں پھیلا ہوا تھا۔ سی بی آئی نے اس ضمن میں بیک وقت دہلی، ترووننت پورم، ممبئی، امبالا، چنڈی گڑھ، مدورائی اور چنئی میں تقریباً 13 مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کےمطابق اب تک 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی نقدی، مجرمانہ دستاویزات اور الیکٹرانک گیزیٹس جیسے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور ڈیسک ٹاپ وغیرہ ضبط کیے گئے ہیں۔ اس معاملے میں کچھ مشتبہ افراد کو مختلف مقامات پر پوچھ گچھ کے لیے حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک تقریباً 35 لوگوں کو بیرون ملک بھیجے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined