قومی خبریں

ہندوستانی بازار میں روسی ٹیکہ ’اسپوتنک وی‘ لانچ ، قیمت 948 روپے

محدود سطح پرروسی ویکسین ’ اسپوتنک وی ‘کو لانچ کر دیا گیا ہے اور ہفتے کے روز حیدرآباد میں اس کی پہلی خوراک دی گئی۔

فائل تصویر
فائل تصویر  آئی اے این ایس

ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز لمیٹیڈ نے اعلان کیا ہے کہ یکم مئی کو ہندوستان میں درآمد ہونے والی روس کی کورونا ویکسین ’اسپوتنک وی‘ کو کسولی کے سینٹرل ڈرگس لیبارٹری سے ریگولیٹری کو منظوری مل گئی ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز لمیٹیڈ کے ایک افسر نے یہاں کہا کہ محدود سطح پر ویکسین کو لانچ کر دیا گیا ہے اور ہفتے کے روز حیدرآباد میں اس کی پہلی خوراک دی گئی۔ آئندہ مہینوں میں اسپوتنک وی کی مزید ڈوز درآمد ہونے کی امید ہے۔

Published: undefined

فی الحال ہندوستان میں درآمد اس ویکسین کی قیمت 948 روپیے ہے اور اس پر پانچ فیصد کا جی ایس ٹی الگ سے جوڑا گیا ہے۔ سپلائی بڑھنے پر اس کی قیمت کم ہونے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز لمیٹیڈ اس ویکسین کا وقت پر اور بہتر سپلائی یقینی بنانے کے پیش نظر ریگولیٹری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہندوستان میں اپنے چھ مینوفکچرنگ شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

Published: undefined

امریکی صدر جو بائیڈن کے چیف ہیلتھ ایڈ وائزر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے اس روسی ویکسین کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ یہ 90 فیصد موثر ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس ویکسین کی تقسیم ہندوستان میں کس طرح کی جاتی ہےاور کتنے لوگوں کو کم وقت میں یہ ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined