قومی خبریں

روپیہ کی قدر میں ڈالر کے مقابلہ ریکارڈ گراوٹ

ممبئی: ہندستانی کرنسی آج پہلی بار ڈالر کے مقابلہ ریکارڈ گراوٹ کے ساتھ 73روپئے سے نیچے چلی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بین الاقوامی بینکنگ کرنسی بازار میں پیر کےروز 72 اعشاریہ 91 روپئے فی ڈالر پربند ہونے والا روپیہ بدھ کو 35 پیسے گرکر 73 اعشاریہ 26 روپئے فی ڈالر پر کھلا۔ یہ پہلی بار ہے جب یہ 73روپئے فی ڈالر کی سطح سے نیچے گرا ہے۔

Published: 03 Oct 2018, 4:06 PM IST

کاروبار کے ددران اس کی قدر میں مزید گراوٹ درج کی گئی اوریہ 73 اعشاریہ 41 روپئے فی ڈالر تک نیچے آگیا۔ تادم تحریر یہ 73روپئے فی ڈالر رہا۔ گھریلو شیئربازار میں گراوٹ کے ساتھ ہی بین الاقوامی بازارمیں خام تیل کے 85 ڈالر فی بیرل کی سطح پار کرجانے سے روپئے پر دباؤ ہے۔

ڈالر کے مقابلہ گرتے روپے سے متعلق اعداد و شمار:

پیر کے روز روپیہ 72.91 فی ڈالر پر بند ہوا۔

جمعہ کو 72.48 روپیہ فی ڈالر پر بند ہوا۔

جمعرات کو 72.59 روپیہ فی ڈالر پر بند ہوا۔

بدھ کے روز72.61 روپیہ فی ڈالر پر بند ہوا۔

منگل کو 72.69 روپیہ فی ڈالر پر بند ہوا۔

پیر کے روز 72.63 روپیہ فی ڈالر پر بند ہوا۔

Published: 03 Oct 2018, 4:06 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Oct 2018, 4:06 PM IST