قومی خبریں

مراٹھا ریزرویشن کے مطالبہ کے درمیان وزیر اعلیٰ شندے کے دھڑے میں کھلبلی، دو ارکان پارلیمنٹ کا استعفیٰ

ہنگولی کے رکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل اور ناسک کے رکن پارلیمنٹ ہیمنت گوڈسے نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دونوں ارکان پارلیمنٹ نے یہ قدم مراٹھا برادری کی حمایت ظاہر کرنے کے لیے اٹھایا

ایکناتھ شندے، تصویر آئی اے این ایس
ایکناتھ شندے، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: مراٹھا ریزرویشن کے مطالبہ پر جاری ہنگامہ آرائی اور مطالبہ کے درمیان مراٹھا برادری کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنے کے لیے ہنگولی سے شیوسینا کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل نے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ دہلی میں لوک سبھا سکریٹریٹ کو بھیج دیا۔ دریں اثنا، ناسک کے رکن ہیمنت گوڈسے نے بھی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو اپنا پیش کر دیا۔ پاٹل کا کہنا تھا کہ لوک سبھا اسپیکر اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے، اس لیے انہوں نے اپنا استعفی دفتر سکریٹری کو سونپ دیا۔ دونوں ارکان پارلیمنٹ ایکناتھ شندے کے قریبی مانے جاتے ہیں۔

Published: undefined

دراصل، یوتمال میں مراٹھا برادری کے مشتعل ارکان نے مبینہ طور پر پاٹل سے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کو کہا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پاٹل نے موقع پر ہی اپنا استعفیٰ تیار کر کے مشتعل افراد کو پیش کر دیا تھا۔ اس سے پہلے پاٹل نے خود کو مراٹھا برادری کا کارکن قرار دیتے ہوئے جذبانی تقریر کی۔

Published: undefined

ہیمنٹ پاٹل نے اپنی تقریر میں کہا، ’’اس مسئلے کی طرف پورے ملک کی توجہ مبذول کرانے کے لیے میں دہلی میں لوک سبھا کے اسپیکر سے ملاقات کروں گا اور اپنا استعفیٰ پیش کروں گا۔ پچھلے کچھ دنوں میں کئی مراٹھا نوجوانوں نے اس کے (ریزرویشن) لیے خودکشی کی ہے۔‘‘

Published: undefined

خود کے رکن پارلیمنٹ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ہیمنت پاٹل نے کہا کہ عہدے آئیں گے اور جائیں گے لیکن برادری ہمیشہ موجود رہے گی۔ انہوں نے کہا، ’’معاشرے کی حالت معاشی اور تعلیمی لحاظ سے ابتر ہو چکی ہے۔ اس لیے مراٹھاوں کو ریزرویشن ملنا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

وہیں ناسک میں شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ ہیمنت گوڈسے نے اپنا استعفیٰ اس وقت تیار کیا جب مراٹھا مظاہرین نے ان سے اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرنے کو کہا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو پیش کیا اور ان سے اپیل کی کہ مراٹھا برادری کو جلد از جلد ریزرویشن دیا جائے۔ گوڈسے نے کہا کہ ’’مراٹھا برادری کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ