ملکارجن کھڑگے، تصویر @INCIndia
ایک آر ٹی آئی کے جواب میں ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ منصوبہ میں گھوٹالے کا انکشاف ہوا ہے۔ آر ٹی آئی سے ملی اس جانکاری کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انھوں نے اس تعلق سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’آر ٹی آئی سے انکشاف ہوا ہے کہ مودی حکومت کی ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ منصوبہ میں 455 کروڑ روپے ’غائب‘ ہو گئے ہیں۔‘‘
Published: undefined
بی جے پی حکومت کے مشہور اشتہار کا تذکرہ کرتے ہوئے کھڑگے نے اپنے پوسٹ میں کہا ہے کہ ’بہت ہوا ناری پر وار‘ والے بھاجپائی اشتہار کی گونج گزشتہ 10 سالوں سے ان سبھی خواتین کی چیخوں کا مذاق اڑا رہی ہیں، جو بی جے پی حکومت میں کبھی کبھی بی جے پی کے غنڈوں کا شکار ہوئی ہیں۔ کانگریس صدر مزید کہتے ہیں کہ ’’حال ہی میں ہوئی پونے میں سرکاری بس میں ایک خاتون کی عصمت دری کا معاملہ ہو، یا منی پور و ہاتھرس کی ہماری بیٹیاں ہوں، یا پھر خاتون اولمپک چمپئن ہوں... بی جے پی حکومت میں خواتین کی سیکورٹی کا نام و نشان نہیں بچا ہے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کچھ اہم اعداد و شمار چھپانے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے گزشتہ دنوں ہی ’بیٹی بچاؤ‘ پر مودی جی سے 3 سوال پوچھے تھے، جن میں سے ایک سوال اعداد و شمار چھپانے پر بھی تھا۔ آج آر ٹی آئی کے تازہ انکشاف سے مودی حکومت کے جھوٹ کی قلعی ایک بار پھر کھل گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined