فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
تلنگانہ آر ٹی سی کا کہنا ہے کہ اس کی بسوں میں سفر کرنا محفوظ ترین ہے تاہم کبھی کبھار حادثات پیش آتے ہیں جن کی بنیادی وجہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی قرار دی گئی ہے۔ ادارہ نے مشاہدہ کیا ہے کہ بیشتر حادثات ڈرائیوروں کے دورانِ ڈیوٹی موبائل فون پر بات کرنے کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
پہلے ہی شراب نوشی کے بعد ڈیوٹی پر آنے سے روکنے کے لئے ڈپوز میں بریتھ انالائزر کے ذریعہ ڈرائیوروں کی جانچ کی جاتی تھی اور اب موبائل فون کے استعمال پر قابو پانے ایک نیا اقدام شروع کیا گیا ہے۔ ریاست کے 11 ریجن میں سے فی الحال ہر ایک سے ایک ڈپو کو تجرباتی بنیادوں پر منتخب کیا گیا ہے۔ کریم نگر ریجن کے تحت جگتیال ڈپو میں یہ نظام نافذ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
یہ موبائل فون پابندی یکم ستمبر سے جگتیال ڈپو میں عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈرائیوروں کو ڈیوٹی شروع کرنے سے پہلے اپنے موبائل فون جمع کرانے کے لئے ڈپو میں خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ ڈپو میں جملہ115 بسیں (سرکاری و کرایہ کی) موجود ہیں جن کے لئے265 ڈرائیور خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اب یہ ڈرائیور فون کے بغیر ہی اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ اگر کسی کو ہنگامی صورتِ حال میں گھر والوں سے بات کرنی ہو تو وہ بس اسٹیشن کے کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
ڈرائیوروں پر نظر رکھنے کے لئے خصوصی ویجلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ حکام نے کنڈکٹرس کو بھی ذمہ داری دی ہے کہ اگر ڈرائیور دورانِ ڈیوٹی فون استعمال کرے تو فوری اطلاع دیں۔ مسافروں کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر نہ صرف ڈرائیور بلکہ کنڈکٹر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ویجلنس عہدیدار عام مسافروں کی طرح ٹکٹ لے کر بسوں میں سفر کر رہے ہیں تاکہ اس پابندی کے نفاذ کا خود جائزہ لے سکیں۔ تقریباً ڈیڑھ ماہ سے اس اقدام کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جس کے بعد اسے جلد ہی ریاست بھر میں نافذ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
جگتیال ڈپو منیجر کلپنا نے بتایا کہ ڈرائیور ڈیوٹی پر آنے سے قبل سکیورٹی کے پاس فون جمع کراتے ہیں اور ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد واپس لے لیتے ہیں۔ اس کے لیے خصوصی رجسٹر رکھا گیا ہے۔ ہنگامی ضرورت کی صورت میں کنڈکٹر کے پاس موجود فون استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ بس اسٹینڈ میں موجود کنٹرولرس کے پاس بھی سی یو جی فون دستیاب ہیں تاہمکنڈکٹر کے بغیر چلنے والی سوپر لکژری اور دیگر مخصوص خدمات میں ریزرویشن جیسی ضروریات کے پیش نظر ٹیم ڈرائیوروں کو فون رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
Published: undefined