قومی خبریں

کرناٹک: ’اومیکرون‘ کی ویکسین لگانے کے بہانے ڈکیتی! دو افراد زیرِ حراست

جس گھر میں دن دہاڑے لوٹ کے واقعہ کو انجام دیا گیا، اس کے پاس سے پولیس نے ایک سرخ رنگ کی گاڑی بھی برآمد کی ہے۔ بدمعاشوں نے مبینہ طور پر گاڑی کی رجسٹریشن پلیٹ تبدیل کر دی تھی۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

بنگلورو: کرناٹک میں ویکسین کے نام پر ڈکیتی کا عجیب و غریب معاملہ پیش آیا ہے۔ یہاں کچھ لوگ اومیکرون کی ویکسین لگانے کے بہانے گھر میں گھسے اور سونے کے زیور لوٹ کر فرار ہو گئے۔ یشونت نگر پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے اور اس تعلق سے دو لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

جس گھر میں دن دہاڑے لوٹ کے واقعہ کو انجام دیا گیا، اس کے پاس سے پولیس نے ایک سرخ رنگ کی گاڑی بھی برآمد کی ہے۔ بدمعاشوں نے مبینہ طور پر گاڑی کی رجسٹریشن پلیٹ تبدیل کر دی تھی۔ پولیس کو شک ہے کہ کار چوری کی تھی اور ڈکیتی میں اسی کا استعمال کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تین ڈکیت ایک کار میں واردات انجام دینے کے لئے آئے تھے۔

Published: undefined

آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے سمپت سنگھ کی اہلیہ پِستا دیوی اور ان کی بہو رکشا سے کورونا کی ٹیکہ کاری کے حوالہ سے پوچھ گچھ کی۔ پستا دیوی نے جب شوہر کو فون کرنے کی کوشش کی تو اس نے اس کی پیشانی پر پستول رکھ دیا۔ اس کے بعد دو دیگر ملزمان نے انہیں ایک کمرے میں بند کر دیا اور گھر سے 50 گرام کے سونے کے زیورات لوٹ لئے۔

Published: undefined

جب پستا دیوی کا بڑا بیٹا وکرم سنگھ گھر لوٹا تو ڈکیتوں نے اس سے پوچھا کہ کیا اس نے ٹیکہ لگوایا ہے، جیسے ہی وکرم نے کہا کہ اس نے ٹیکہ لگوا لیا ہے تو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے دو لوگوں کو حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined