قومی خبریں

’ڈیزل، پٹرول اور پکوان گیس کی قیمتیں آسمان پر، بھکمری جیسے حالات!‘

ساٹھ سال کے بمقابلہ ساٹھ ماہ کی بات کرنے والی بی جے پی حکومت مہنگائی کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس 

پرتاپ گڑھ: ساٹھ سال کے بمقابلہ ساٹھ ماہ کی بات کرنے والی بی جے پی حکومت مہنگائی کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔ آج ڈیزل، پٹرول و پکوان گیس کی قیمتیں آسمان پر ہے، یہاں تک کہ کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہونے کے سبب روز بروز بھکمری جیسے حالات پیدا ہوتے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام متاثر و شدید پریشان ہے ۔پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے جاری پریس ریلیز کے ذریعہ منگائی کے اضافے کی مزید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں اگر ذرا سی بھی غیرت باقی ہے تو وہ مہنگائی پر فوراً کنٹرول کرے۔

Published: undefined

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ نہروں میں پانی نہیں ہونے کے سبب کسان اپنی فصلوں کی آبپاشی کے لیئے ٹیوب ویل جیسے وسائل کا استعمال کرتے ہیں ،لیکن ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے اس کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔کانگریس کے زیر اقتدار یہی موجودہ حکومت سے وابستہ بی جے پی کے لوگ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونے کے باوجود قیمتوں میں اضافے کا شور مچا کر سڑکوں پر نیم برہنہ ہو کر احتجاج کرتے تھے وہی آج زیر اقتدار و خاموش تماشائی اور کنٹرول کرنے سے قاصر ہیں ،جو انتہائی بدقسمتی کی بات ہے ۔ روز بروز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب اس کا براہ راست اثر کاروبار و روزی روٹی بلکہ عام عوام پر ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ پکوان گیس جس کا استعمال ہر شخص کر رہا ہے اس کی قیمتوں میں انتہائی اضافے اور سبسڈی بند کر حکومت عام عوام کے منہ سے لقمہ چھیننے کا کام کررہی ہے ۔ سو دو سو روپیہ یومیہ کمانے والا شخص اب اس مہنگائی میں کیسے گزر بسر کرے یہ ایک اہم سوال ہے ۔آج مہنگائی کے سبب لوگ خود کشی کے دہانے پر پہونچ چکے ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سب سے پہلے مہنگائی پر کنٹرول کرے ،اور ایسا ٹھوس قدم اٹھائے جس سے عام عوام کو براہ راست راحت مل سکے۔پیس پارٹی مہنگائی کے اضافے کی سخت مذمت کرتی ہے اور جلد ہی اس کے خلاف احتجاج کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined