قومی خبریں

پے ٹی ایم کے ریونیو میں 89 فیصد اضافہ

اعلی مونیٹائزیشن کی وجہ سے مالی سال 2021-22 کی تیسری سہ ماہی میں اس کا ریونیو 89 فیصد بڑھ کر 1456 کروڑ روپے پر پہنچ گیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

ڈیجیٹل ادائیگیوں اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی پے ٹی ایم کی پروموٹر کمپنی ون97 کمیونکیشنز لیمٹڈ کا ریونیو رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 89 فیصد بڑھ کر 1456 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

Published: undefined

کمپنی نے ہفتے کے روز کہا کہ ایم ڈی آر بیرنگ انسٹرومنٹ، نئے آلات کی خریداری اورقرض کی تقسیم کے ذریعہ مرچنٹ ادائیگی میں اضافہ اوراعلی مونیٹائزیشن کی وجہ سے مالی سال 2021-22 کی تیسری سہ ماہی میں اس کا ریونیو 89 فیصد بڑھ کر 1456 کروڑ روپے پر پہنچ گیا ہے۔ اس دوران ان کا نقصان 488 کروڑ روپے سے کم ہو کر 393 کروڑ روپے پرآگیا ہے۔

Published: undefined

صارفین کے لیے ادائیگی کی خدمات سے کمپنی کی آمدنی 60 فیصد بڑھ کر 406 کروڑ روپے، تاجروں کے لیے ادائیگی کی خدمات سے ریونیو 117 فیصد بڑھ کر 586 کروڑ روپے رہا اور کلاؤڈ و تجارتی خدمات سے حاصل ہونے والا ریونیو بھی 64 فیصد کے اضافے کے ساتھ 339 کروڑ روپے رہا ہے۔

Published: undefined

اس کے قرض کی تقسیم بھی 366 فیصد بڑھ کر 2181 کروڑ روپے پر پہنچ گئی۔ کمپنی نے اوسط ماہانہ لین دین کرنے والے یوزر کی حصہ داری میں اضافہ درج کیا اوریہ تعداد 6.44 کروڑ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined