قومی خبریں

’90 دنوں کے اندر 25 کروڑ واپس کرو یا جیل جاؤ‘، سپریم کورٹ کا خاتون کو سخت الٹی میٹم

نوہیرا شیخ ہیرا گولڈ ایکسم پرائیویٹ لمیٹڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ ان پر 5600 کروڑ روپے کے بڑے گولڈ گھوٹالے کا الزام ہے۔ کئی ریاستوں میں ان پر ایف آئی آر بھی درج ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ آف انڈیا /آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ آف انڈیا /آئی اے این ایس

 

سپریم کورٹ نے سونا گھوٹالے کی ملزم نوہیرا شیخ کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے سخت فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ای ڈی کو حکم دیا ہے کہ اگر 90 دنوں کے اندر سرمایہ کاروں سے اکٹھا کی گئی رقم کا ایک حصہ یعنی 25 کروڑ روپے واپس نہیں کرتی ہیں تو نوہیرا کو حراست میں لے لیا جائے۔

Published: undefined

نوہیرا شیخ ہیرا گولڈ ایکسم پرائیویٹ لمیٹڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ ان پر 5600 کروڑ روپے کے بڑے گولڈ گھوٹالے کا الزام ہے۔ نوہیرا کے پر سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ ان کے خلاف کئی ریاستوں میں ایف آئی آر بھی درج ہوئے ہیں۔

Published: undefined

معاملے کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس جے بی پاردیوالا کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ نوہیرا شیخ 11 نومبر 2024 سے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کر رہی ہیں، جب انہیں 25 کروڑ روپے جمع کرنے پر خودسپردگی کی طے حد بڑھا دی گئی تھی۔ عدالت نے کہا، "ہم ملزمہ کو آخری موقع دیتے ہیں کہ وہ تین مہینوں کے اندر 25 کروڑ روپے جمع کریں، ورنہ ان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے گی اور ای ڈی انہیں جیل بھیج دے گا۔"

Published: undefined

نوہیرا شیخ کے وکیل کپل سبل نے سماعت کے دوران دلیل دی کہ ان کے موکل کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ حالانکہ ای ڈی دی نے بتایا کہ نوہیرا شیخ کی کئی جائیدادیں اٹیچ کی گئی ہیں۔ لیکن ان کے وکیل نے جائیدادوں کی فہرست دستیاب نہیں کرائی جنہیں نیلام کیا جا سکتا ہے۔ نوہیرا شیخ نے صرف تین جائیدادوں کی تفصیل اشتراک کی جن میں دو تلنگانہ میں ہیں اور ای ڈی کے ذریعہ نیلام کی جاسکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined