قومی خبریں

قربانی پر قدغن: بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل کی تیاری

قربانی کے تعلق سے بمبئی ہائی کورٹ سے گذشتہ کل دیئے گئے ایک غیر واضح فیصلے کے خلاف ممبئی کی مسلم تنظیموں کے سربراہان نے کانگریس ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نسیم خان کی قیادت میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: قربانی کے تعلق سے بمبئی ہائی کورٹ سے گذشتہ کل دیئے گئے ایک غیر واضح فیصلے کے خلاف ممبئی کی مسلم تنظیموں کے سربراہان نے کانگریس ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نسیم خان کی قیادت میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ماہر وکلاء رضوان مرچنٹ، مبین سولکر، وہاب خان اور دیگر وکلا کے ٹیم تیار کی گئی ہے۔

Published: undefined

ممبئی کے اسلام جمخانہ میں منعقدہ اس میٹنگ میں آل انڈیا ملی کونسل کے سربراہ مولانا سید اطہر علی، علماء کونسل کے جنرل سیکریٹری مولانا محمود دریابادی، ممبئی امن کمیٹی کے فرید شیخ، جمیعۃ علما کے سکریریٹری سراج خان، اسلام جمخانہ کے صدر یوسف ابراہانی، ابراہیم طائی، صحافی خلیل زاہد اور بڑی تعداد میں وکلا نے بھی شرکت کی۔

Published: undefined

میٹنگ کے دوران عدالتی فیصلے پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ ممبئی ہائی کورٹ کا فیصلہ چاہے وہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں قربانی کے تعلق ہو یا پھر کارپوریشن کی پالیسی کے تعلق سے ہو یہ ایک غیر واضح فیصلہ ہے اور اس سے عروس البلاد ممبئی کے مسلمانوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ لہذا کل ہی عدالت میں اپیل دائر کر کے مسلمانوں کی ترجمانی کی جائے گی تاکہ مسلمانوں کے اہم فریضے کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بمبئی ہائی کورٹ نے کچھ غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعہ داخل ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر رہائشی احاطوں میں قربانی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹس ایس سی دھرمادھیکاری اور جسٹس جی ایس پٹیل کی ایک بنچ نے یہ پابندی عائد کی۔ حالانکہ انھوں نے قربانی پر پوری طرح سے پابندی تو نہیں لگائی، لیکن جو متبادل انھوں نے پیش کیا ہے، اس سے اقلیتی طبقہ کے لیے کافی پریشانیاں کھڑی ہو گئی ہیں۔

Published: undefined

ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پرائیویٹ فلیٹس اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں جانوروں کا ذبیحہ نہیں ہو سکتا۔ عدالت نے ممبئی میں جانوروں کو غیر قانونی طریقے سے اِدھر اُدھر لے جانے پر بھی پابندی عائد کر دی۔ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ہر انٹری پوائنٹس کو چیک کیا جائے اور آر ٹی او اسے لے کر ورکشاپ منعقد کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined