قومی خبریں

علی گڑھ میں ’راجا مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی‘ قائم کرنے کا فیصلہ

راجا مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی قائم ہونے کے بعد علی گڑھ، کاس گنج ،ہاتھرس اور ایٹہ اضلاع کے تمام کالجز اس ریاستی یونیورسٹی کے ماتحت ہو جائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اتر پردیش حکومت نے پیر کو کابینہ کی ہوئی میٹنگ میں علی گڑھ میں راجا مہندر پرتاپ سنگھ ریاستی یونیورسٹی کے قیام کے لئے زمین فراہم کرنے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ اس نئی یونیورسٹی کے قیام کے بعد علی گڑھ، کاس گنج ،ہاتھرس اور ایٹہ اضلاع کے تمام کالجز اس ریاستی یونیورسٹی کے ماتحت ہوں گے۔تاہم جب کہ یونیورسٹی قائم نہیں کی جاتی ہے ان اضلاع کے کالجز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی آگرہ کے ماتحت ہوں گے۔

Published: undefined

کابینہ نے ریاست کے نیم شہری علاقوں کے نگر پالیکا اور نگر پنچایت علاقوں میں ہاوس،پانی اورسیویج ٹیکس لگانے کے لئے نگر پالیکا ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت کے ترجمان و وزیر توانائی سری کانت شرما نے کہا کہ ایک مہینے میں نئے شفاف اور آسان ٹیکس سسٹم کا ایک ڈرافٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اوراس پراعتراضات کے ازالہ کے بعد اگلے چھ مہینے میں اسے نافذ کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس سسٹم نگر نگم کے ٹیکس کی طرح ہوگا۔

Published: undefined

کابینہ نے میٹنگ میں ریاست کے مدارس میں تعلیم کے میعارمیں بہتری کے لئے نئی اسکیم کو منظوری دی ہے۔اس کے تحت213 کروڑ روپئے خرچ کیے جائیں گے جس میں سے 60 فیصدی گرانٹ مرکزی حکومت دے گی۔ ریاست کے تقریبا 7442 مدارس اس اسکیم سے مستفید ہوں گے۔

Published: undefined

حکومت نے میٹنگ میں میرٹھ سے سنبھولی اور رامپور سے سنبھل تک پاور ٹرانسمشن لائن کو منظوری دی ہے۔جوکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ(پی پی پی) ماڈل کے تحت 2021 تک بنایا جائے گا جس سے مغربی یو پی کے 13 اضلاع مستفید ہوں گے۔ ریاستی حکومت نے امبیڈکر اسپیشل جاب اسکیم کا نام بدل کربابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر اسپیشل جاب اسکیم کردیا ہے جو کہ اب وزارت زراعت کے بجائے وزارت دیہی ترقیات کے تحت ہوگا۔ حکومت نے ضلع گورکھپور میں میونسپل کارپوریشن کی نئی عمارت تعمیر کرانےکے لئے 23.45 کروڑ روپئے کو منظوری دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined