کوٹک مہندرا بینک
آر بی آئی (ریزرو بینک آف انڈیا) نے کوٹک مہندرا بینک کو بڑی راحت دیتے ہوئے اس پر عائد سبھی پابندیوں کو ہٹا دیا ہے۔ تعمیل کی خامیاں ظاہر ہونے کے بعد مرکزی بینک نے کوٹک مہندرا بینک کو نئے صارفین جوڑنے سے روک دیا تھا اور بینک کے ذریعہ نئے کریڈٹ کارڈ جاری کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔ اب یہ پابندیاں ختم ہو گئی ہیں، جس کے بعد نئے کریڈٹ کارڈ بھی جاری ہو سکیں گے۔ آر بی آئی کے اس فیصلے کے بعد کوٹک مہندرا بینک نے شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
Published: undefined
ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ کوٹک مہندرا بینک نے اپنی خامیوں کو ٹھیک کرنے کے لیے ضروری اقدام کیے ہیں اور سبھی اصولوں پر بھی عمل کیا ہے۔ آر بی آئی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بینک نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے جو قدم اٹھائے ہیں، اس کے لیے ایک باہری آڈٹ بھی کرایا گیا تاکہ ان اصلاحات کی تصدیق کی جا سکے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آر بی آئی نے کوٹک مہندرا بینک پر گزشتہ سال 24 اپریل کو کئی طرح کی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ ان پابندیوں کے تحت مرکزی بینک نے مہندرا بینک کو اپنے آن لائن اور موبائل بینکنگ چینلوں کے ذریعہ نئے صارفین کو جوڑنے اور نئے کریڈٹ کارڈ جاری کرنے سے فوری روک لگا دی تھی۔ 12 فروری 2025 کو یہ سبھی پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں اور کوٹک مہندرا بینک حسب سابق اپنا کام کر سکتا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ آر بی آئی نے جب اپریل 2024 میں کوٹک مہندرا بینک پر پابندیاں عائد کی تھیں، تو اس بینک کا شیئر تیزی کے ساتھ ٹوٹا تھا اور بینک کے مارکیٹ کیپ میں بھی زبردست گراوٹ آئی تھی۔ اب جبکہ پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں تو آج اس بینکنگ اسٹاک پر مثبت اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ 12 فروری کی بات کریں تو شیئر مارکیٹ میں گراوٹ کے باوجود کوٹک بینک کا شیئر 1.40 فیصد کی تیزی کے ساتھ 1945.50 روپے پر بند ہوا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined