قومی خبریں

’نمائندگی عوام کے ووٹ سے حاصل ہونی چاہیے نہ کہ مرکز کے حکم سے‘، کشمیر اسمبلی میں 5 اراکین کی نامزدگی پر محبوبہ کا ردعمل

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’ریاست کی غیرقانونی تقسیم، متعصبانہ حد بندی اور امتیازی سیٹ ریزرویشن کے بعد یہ نامزدگی جموں و کشمیر میں جمہوریت کے تصور پر ایک اور بڑا حملہ ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>محبوبہ مفتی / تصویر: یو این آئی</p></div>

محبوبہ مفتی / تصویر: یو این آئی

 

جموں و کشمیر میں 5 اراکین اسمبلی کو نامزد کیے جانے کے مرکزی حکومت کے فیصلہ پر ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پیر کو کہا کہ ’’انتخاب کرانے کے بعد جموں و کشمیر میں 5 اراکین اسمبلی کو نامزد کرنے کا فیصلہ جمہوری اصول کی صریح خلاف ورزی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’ملک میں کہیں اور مرکزی حکومت عوام کے مینڈیٹ کو درکنار کر اراکین اسمبلی کو منمانے طور سے منتخب نہیں کرتی ہے۔ طویل عرصے سے نبرد آزما واحد مسلم اکثریتی علاقے میں یہ قدم حکمرانی سے زیادہ کنٹرول جیسا محسوس ہوتا ہے۔‘‘

Published: undefined

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’ریاست کی غیرقانونی تقسیم، متعصبانہ حد بندی اور امتیازی سیٹ ریزرویشن کے بعد یہ نامزدگی جموں و کشمیر میں جمہوریت کے تصور پر ایک اور بڑا حملہ ہے۔ نمائندگی عوام کے ووٹ سے حاصل ہونی چاہیے نہ کہ مرکز کے حکم سے۔ اسے ایک عام رواج بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘‘ محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ ’’امید ہے عمر عبداللہ کی حکومت اس غیر جمہوری مثال کو چیلنج دینے کے لیے آگے آئے گی، کیونکہ ابھی کی خاموشی مستقبل میں رضامندی کے مترادف ہوگی۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منتخب حکومت کی مدد اور صلاح کے بغیر بھی جموں و کشمیر اسمبلی میں 5 اراکین کو نامزد کر سکتے ہیں۔ روزنامہ ’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ذریعہ عدالت میں دیے گئے حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ نامزدگی جموں و کشمیر کی منتخب حکومت کے دائرہ کار سے باہر ہے۔‘‘ واضح ہو کہ 5 اراکین اسمبلی کی تقرری کے فیصلہ کو کانگریس لیڈر رویندر کمار شرما نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، جس پر 14 اگست کو سماعت ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined