قومی خبریں

معروف صحافی اور مصنف مارک ٹلی کا انتقال، 90 سال کی عمر میں دہلی میں لی آخری سانس

اپنی صحافت کے لیے متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ جیتنے والے مارک ٹلی کچھ عرصے سے بیمار چل رہے تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے ساؤتھ دہلی کے ساکیت میں واقع میکس اسپتال میں زیر علاج تھے۔

<div class="paragraphs"><p>مارک ٹلی، تصویر بشکریہ&nbsp;<a href="https://x.com/HardeepSPuri">@HardeepSPuri</a></p></div>

مارک ٹلی، تصویر بشکریہ @HardeepSPuri

 

معروف مصنف اور سینئر صحافی مارک ٹلی کا اتوار (25 جنوری) کو نئی دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہو گیا، وہ 90 سال کے تھے۔ یہ اطلاع ان کے ایک قریبی دوست نے دی ہے۔ اپنی صحافت کے لیے متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ جیتنے والے مارک ٹلی کچھ عرصے سے بیمار چل رہے تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے ساؤتھ دہلی کے ساکیت میں واقع میکس اسپتال میں زیر علاج تھے۔

Published: undefined

مارک ٹلی کے قریبی دوست ستیش جیکب نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ سے کہا کہ ’’مارک کا اتوار دوپہر ساکیت کے میکس اسپتال میں انتقال ہو گیا۔‘‘ 24 اکتوبر 1935 کو کولکاتہ (اس وقت کلکتہ) میں پیدا ہوئے مارک ٹلی 22 سالوں تک بی بی سی کے نئی دہلی بیورو چیف رہے۔ وہ ایک ممتاز مصنف بھی تھے اور بی بی سی ریڈیو-4 کے مشہور پروگرام ’سمتھنگ انڈراسٹوڈ‘ کے پریزنٹر بھی رہے۔

Published: undefined

مارک ٹلی 4 سال کی عمر میں دارجلنگ کے ایک برٹش بورڈنگ اسکول پہنچے اور 9 سال کی عمر میں مزید تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔ انہوں نے ہیمپشائر کے ٹوائفورڈ اسکول، مارلبورو کالج اور کیمبرج کے ٹرنٹی ہال میں تعلیم حاصل کی، جہاں انہوں نے تھیولوجی (مذہبی علوم) کا مطالعہ کیا۔ کیمبرج میں اپنی تعلیم کے بعد مارک ٹلی نے ’چرچ آف انگلینڈ‘ میں پادری بننے کی خواہش ظاہر کی، لیکن لنکن لنکن تھیولوجیکل کالج میں 2 سمیسٹر کے بعد انہوں نے یہ ارادہ ترک کر دیا۔

Published: undefined

جولائی 1994 میں استعفیٰ دینے سے قبل 30 سال تک مارک ٹلی نے برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے ساتھ کام کیا۔ وہ 1971 کی ہندوستان-پاکستان جنگ کے دوران بی بی سی کے ہندوستانی نامہ نگار تھے، جس کے بعد بنگلہ دیش وجود میں آیا تھا۔ بی بی سی کے نمائندے کے طور پر، انہوں نے ہندوستان کے تمام بڑے واقعات کی کوریج کی، جن میں ہندوستان-پاکستان تنازعات، بھوپال گیس سانحہ، آپریشن بلیو اسٹار اور اس کے بعد اندرا گاندھی کا قتل، راجیو گاندھی کا قتل اور بابری مسجد کا انہدام شامل ہیں۔

Published: undefined

مارک ٹلی کو 77-1975 تک ہندوستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ انہوں نے 2001 میں مارگریٹ سے شادی کی، جن سے لندن میں ان کے 4 بچے ہوئے۔ وہ ہندوستان میں اپنی گرل فرینڈ جلیان رائٹ کے ساتھ رہتے تھے۔ مارک ٹلی کو سال 2002 میں ’نائٹ ہڈ‘ سے نوازا گیا تھا، جبکہ حکومت ہند نے انہیں 2005 میں پدم بھوشن سے نوازا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مارک ٹلی نے ہندوستان میں لوگوں کی زندگی اور سماج کا بہت قریب سے مطالعہ کیا تھا۔ انہوں نے ہندوستان پر کئی مشہور کتابیں لکھیں، جن میں ’نو فل اسٹاپس ان انڈیا‘، ’انڈیا ان سلو موشن‘، ’دی ہارٹ آف انڈیا‘، ’امرتسر: مسز گاندھیز لاسٹ بیٹل‘ (1985)، ’انڈیاز ان اینڈنگ جرنی‘ (2008)، ’دی روڈ اہیڈ‘ (2011)، نمایاں ہیں۔ ان کی تازہ ترین کتاب ’اپ کنٹری ٹیلز: ونس اپون اے ٹائم ان دی ہارٹ آف انڈیا‘ (2017)، دیہی شمالی ہندوستان کی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined