شاہ رخ خان کا بنگلہ ’منّت‘ / Getty Images
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان ان دنوں ممبئی واقع اپنے بنگلے ’منت‘ کا رینوویشن کرا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں خبر آئی ہے کہ منت کی مرمت کو لے کر بی ایم سی کو ایک شکایت ملی ہے۔ اس شکایت میں مرمت کام کے دوران ضابطوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ان الزامات کو لے کر جمعہ کو بی ایم سی اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ ٹیم جانچ کے لیے شاہ رخ کے گھر ’منت‘ پہنچی۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ ’منّت‘ میں دو مزید منزلیں بنائی جانی ہیں، اس لیے اس کا رینوویشن کیا جا رہا ہے۔ لیکن سمندر کنارے واقع ہونے کی وجہ سے اس میں کوئی بھی تبدیلی کی جاتی ہے تو مہاراشٹرا کوسٹل زون مینجمنٹ اتھاریٹی (ایم سی زیڈ ایم اے) سے اجازت لینی ہوتی ہے۔ خبروں کے مطابق اب افسران یہ جانچ کرنے گئے ہیں کہ رینوویشن کے لیے سبھی طرح کی اجازت لی گئی ہے یا نہیں۔ اس جانچ کے مطابق رپورٹ تیار کی جائے گی۔
Published: undefined
’نو بھارت ٹائمز‘ کی خبر کے مطابق شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا ہے کہ کسی بھی طرح کی شکایت نہیں ہے۔ سبھی کام ضابطے کے مطابق ہو رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے منت کے حال ہی میں کیے گئے معائنہ کے دوران محکمہ جنگلات کے افسروں کے ساتھ بی ایم سی کے ایچ-ویسٹ وارڈ بلڈنگ اور فیکٹری ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ بلڈنگ پروپوزل ڈپارٹمنٹ کے ملازمین بھی موجود تھے۔
Published: undefined
ٹیم کے ایک رکن نے مبینہ طور پر بتایا کہ ’منت‘ میں موجود ملازمین نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ سبھی ضروری اجازت نامے جمع کیے جائیں گے۔ بی ایم سی کی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ ان کی ٹی صرف محکمہ جنگلات کی مدد کر رہی تھی اور ان کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ شاہ رخ کی ’منت‘ کا معاملہ اس وقت مزید گرما گیا جب سابق آئی پی ایس افسر اور وکیل وائی پی سنگھ نے اس عمارت کے لے آؤٹ کو لے کر سنسنی خیز دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’منت‘ بنیادی طور سے ’وِلا ویانا‘ نامی ایک ہیریٹیج بلڈنگ ہے، جسے بعد میں اس کا نام بدلا گیا۔ سنگھ کے مطابق 2005 میں اس ہیریٹیج بنگلے کے پیچھے سات منزلہ ایک اضافی عمارت بنائی گئی تھی۔ اس وقت اربن لینڈ سیلنگ ایکٹ نافذ تھا، جس کے تحت بڑے اپارٹمنٹ کی اجازت نہیں تھی۔
Published: undefined
سنگھ کا الزام ہے کہ شاہ رخ اور گوری خان نے بی ایم سی سے 12 چھوٹے چھوٹے فلیٹس کی اجازت لی جو عام لوگوں کے لیے بنائے جانے تھے لیکن بعد میں ان سبھی فلیٹس کو جوڑ کر ایک سپر لگژری رہائش بنائی گئی جو ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔
Published: undefined
ویسے ’منت‘ ان دنوں بڑے پیمانے پر مرمتی کام سے گزر رہا ہے۔ گوری خان نے نیوز 18 کو دیے انٹرویو میں بتایا تھا کہ یہ رینوویشن ابھی ایک سال اور چلے گا، لیکن یہ بے حد شاندار بن رہا ہے۔ اس کام کی وجہ سے شاہ رخ خان اور گوری خان اپنے بچے آرین، سہانا اور ابرام کے ساتھ فی الحال باندرہ کے پالی ہل میں ایک کرایہ کے لگژری ڈوپلیکس اپارٹمنٹ میں رہ رہے ہیں۔ یہ اپارٹمنٹ فلم ساز باسو بھگنانی کی پراپرٹی ’پوجا‘ کاسا میں ہے، جس کا کرایہ تقریباً 24 لاکھ روپے فی ماہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined