
دہلی میں گرمی / قومی آواز / وپن
ملک کے مختلف صوبوں میں موسم کا مزاج بدلا ہوا ہے۔ راجدھانی میں گرم ہوا کے تھپیڑوں نے میدان میں نکلنا محال کردیا ہے۔ یہاں منگل کو محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہیٹ ویو کا الرٹ کیا تھا۔ وہیں اگلے 4 دن یعنی 28 مئی سے لے کر 31 مئی تک دہلی میں بار ش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 6 سے 7 ڈگری سیلسیس تک گراوٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے کم ہو کر 35 سے 36 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز (آج) دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ سطح پر تیز اور گرم ہوائیں چلیں گی اور دوپہر میں تیز دھوپ لوگوں کو پریشان کرے گی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 27 مئی کو ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران 50-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ 27 مئی اور یکم جون کو اروناچل پردیش میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ 27 مئی سے یکم جون کو آسام اور میگھالیہ میں بارش کے آثار ہیں۔ 28 مئی کو کیرالہ اور لکشدیپ میں بارش کا امکان ہے۔ 30 مئی کو تمل ناڈو، پڈوچیری، کرناٹک، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں گرج کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران 50-40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی۔ 27 مئی کو مغربی بنگال اور سکم میں بارش ہوسکتی ہے۔ 30 مئی کو انڈمان اور نکوبار میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری طرف 28 مئی سے یکم جون کے دوران گرج کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح بہار اور اڈیشہ میں 29 سے 30 مئی کو بارش ہوسکتی ہے۔ اس دوران بہار کے کچھ اضلاع میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ وہیں پڑوسی صوبہ جھارکھنڈ میں اگلے 7 دنوں کے دوران گرج کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
Published: undefined
28 سے 30 کے دوران جموں و کشمیر اور اتراکھنڈ میں بارش ہوسکتی ہے۔ 28 اور 29 مئی کو ہماچل پردیش میں گرج کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 28 سے 31 مئی کے دوران پنجاب، ہریانہ اور مغربی اترپردیش میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 29 مئی کو مشرقی اترپردیش میں سطح پر تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ جس کی رفتار 70-60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک رہ سکتی ہے۔ 28 اور 29 مئی کو راجستھان کے کچھ علاقوں میس غبار آلود آندھی آنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
اس دوران محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یوپی میں آج سے موسم میں تیزی سے بدلاؤ ہوگا۔ ایسے میں کئی اضلاع میں گرج-چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر ہے۔ اسی طرح محکمہ موسمیات نے آج یوپی کے ساحلی علاقوں ممیں بارش ہونے کے آثار ظاہر کئے ہیں جس کی وجہ سے سہارنپور، شاملی، مظفر نگر، باغپت، میرٹھ، بجنور، پیلی بھیت، لکھیم پورکھیری، بہرائچ، شراوستی، بلرام پور، سدھارتھ نگر، مہاراج گنج، گورکھپور، کشی نگر اور دیوریا میں کہیں کہیں گرج-چمک کے بارش ہونے کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined