قومی خبریں

بنگال بی جے پی میں بغاوت تیز,ناراض لیڈروں کی میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت کی شرکت

ناراض بی جے پی لیڈروں کی میٹنگ کے بعد پارٹی میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، منحرف رہنما بی جے پی کو توڑ کر شیاما پرساد مکھرجی کے نام سے پارٹی بنا سکتے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

ریاستی بی جے پی کے ناراض لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد مرکزی وزیر مملکت شانتانو ٹھاکر نے پارٹی کے ریاستی سکریٹری (تنظیم) امیتابھ چکرورتی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے آنکھوں کے سامنے پارٹی کوختم ہوتے ہوئے دیکھ نہیں سکتا ۔ کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کے گیسٹ ہاؤس میں آج ناراض بی جے پی لیڈروں کی ایک طویل میٹنگ ہوئی۔

Published: undefined

شانتانو کے علاوہ ممبر اسمبلی سبرتو ٹھاکر بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ شانتانو ٹھاکر نے کہاکہ ’’ہمارا مقصد وزیر اعظم اور بی جے پی کے ہاتھ مضبوط کرنا ہے۔ لیکن فی الحال مغربی بنگال میں تشکیل دی گئی کمیٹی کا پارٹی کو بنگال میں بڑے مقام پر لے جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔پارٹی اعلیٰ قیادت کو گمراہ کیا گیا ہے۔بی جےپی کو بنگال میں شدید نقصانات کا سامنا ہے۔پرانے لیڈروں کو نہ صرف ریاستی کمیٹیوں بلکہ ضلع اور بلاک اور بوتھ کمیٹیوں سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔ نوے فیصد پرانے لیڈروں کو کنارہ لگادیا گیاہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بنگال کی نئی کمیٹی نہ صرف متوا سماج بلکہ شیڈو ل کاسٹ اور بیک ورڈ کلاسوں کو بھی نئی کمیٹی میں جگہ نہیں دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ جن لوگوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو 2فیصد سے 40فیصدتک پہنچایا انہیں باہر کردیا گیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کسی لیڈر کے خلاف ہماری ناراضگی نہیں ہے۔وقت آنے پر پارٹی اعلیٰ قیادت کو اس سے باخبر کرایا جائے گا۔میں کسی بھی لیڈرکو ہٹانے کے حق میں نہیں ہیں مگر بی جے پی کو مغربی بنگال میں تباہ نہیں ہونے دوں گا۔ میں ایسا کبھی نہیں ہونے دوں گا۔

Published: undefined

ناراض بی جے پی لیڈروں کی میٹنگ کے بعد پارٹی میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔پورٹ ٹرسٹ گیسٹ ہاؤس کے باہر حمایت اور مخالفت دونوں میں پوسٹر لگے ہوئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق، منحرف لیڈران بی جے پی کو توڑ کر شیاما پرساد مکھرجی کے نام سے الگ پارٹی بنا سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined