قومی خبریں

پے ٹی ایم کو ریزرو بینک آف انڈیا کا بڑا جھٹکا، پیمنٹ بینک کا لائسنس منسوخ

ریزرو بینک آف انڈیا نے سنگین ضابطہ جاتی خلاف ورزیوں کے باعث پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کا لائسنس منسوخ کر دیا۔ بینک اب کسی بھی بینکاری سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکے گا، بندش کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>پے ٹی ایم / سوشل میڈیا</p></div>

پے ٹی ایم / سوشل میڈیا

 

ریزرو بینک آف انڈیا نے ایک اہم پیش رفت میں پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ کا بینکاری لائسنس منسوخ کر دیا ہے، جس کے بعد کمپنی اب کسی بھی طرح کی بینکاری سرگرمی انجام نہیں دے سکے گی۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ بینکاری ضابطوں کی مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں کے سبب لیا گیا ہے، جو نہ صرف صارفین بلکہ عوامی مفاد کے لیے بھی نقصان دہ سمجھی گئی ہیں۔

Published: undefined

ریزرو بینک آف انڈیا نے واضح کیا کہ بینکاری ضابطہ ایکٹ 1949 کی دفعہ 22(4) کے تحت جاری کیا گیا لائسنس 24 اپریل 2026 کو کاروباری اوقات کے اختتام پر منسوخ کر دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کے معاملات اس انداز میں چلائے جا رہے تھے جو جمع کنندگان کے مفاد کے خلاف تھے، اور بینک کی انتظامیہ کا عمومی کردار بھی عوامی مفاد سے ہم آہنگ نہیں تھا۔

Published: undefined

مرکزی بینک کے مطابق موجودہ حالات میں پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کو مزید کام جاری رکھنے کی اجازت دینا نہ تو کسی مفید مقصد کو پورا کرتا اور نہ ہی عوامی مفاد میں تھا۔ اسی لیے سخت قدم اٹھاتے ہوئے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ریزرو بینک آف انڈیا نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بینک کی باضابطہ بندش کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گا۔

Published: undefined

اس فیصلے کے اثرات فوری طور پر سامنے آئیں گے کیونکہ اب پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کسی بھی قسم کی بینکاری خدمات، جیسے جمع رقوم لینا، ادائیگیاں کرنا یا دیگر مالی سرگرمیاں انجام دینے کا مجاز نہیں رہے گا۔ تاہم مرکزی بینک نے یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ بینک کے پاس اپنے صارفین کی تمام جمع شدہ رقوم واپس کرنے کے لیے مناسب نقدی موجود ہے، جس سے صارفین کے مالی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔

Published: undefined

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کے خلاف کارروائی کی گئی ہو۔ اس سے قبل 11 مارچ 2022 کو ریزرو بینک آف انڈیا نے بینک کو نئے صارفین شامل کرنے سے روک دیا تھا۔ بعد ازاں جنوری 2024 میں مزید سختی کرتے ہوئے بینک کو نئے ڈپازٹ قبول کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ ان اقدامات کی وجہ بھی ضابطوں کی عدم پاسداری اور ٹیکنالوجی سے متعلق مسائل بتائے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined