قومی خبریں

جن آکروش ریلی LIVE:  مودی اقتدار کے پیچھے چھپ جاتے ہیں، راہل

رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والی اس ریلی کے ذریعے کانگریس کے صدر راہل گاندھی مودی حکومت کی ناکامیوں کو شمار کرتے ہوئے 2019 کے عام انتخابات کا بگل پھونکیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا جن آکروش ریلی سے خطاب کرتے راہل گاندھی

کانگریس کارکن شیر کا بچہ ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا ’’کانگریس کارکارکن شیر کا بچہ ہے، اس کو مارو پیٹو، مگر یہ ڈرنے والا نہیں۔ پنجاب میں پوچھو بینت سنگھ کون تھے، کس کے لئے مرے۔ آسام میں کتنے کانگریس کارکنان نے اپنی جایں دے دیں۔ کانگریس کارکنان نے اقتدار کے لئے نہیں بلکہ سچائی کے لئے اپنی جانیں دیں۔ ‘‘

راہل گاندھی نے کہا ’’آپ نے دیکھا ہوگا کہ مودی جی کا چہرہ بدل گیا ہے۔ ہم سچ کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور مودی جی اقتدار کے پیچھے چھپے رہتے ہیں۔ کانگریس میں 18 سال سے لے کر 80 سال تک کے لوگوں کو عزت ملے گی، اور اگر کوئی عزت نہیں دے گا میں اس پر کارروائی کروں گا۔‘‘

راہل گاندھی نے کہا ’’ہماری پارٹی میں لیڈرشپ کی کمی نہیں ہے۔ پارٹی میں الگ-الگ رائے ہو سکتی ہیں۔ سلمان خورشید جی یہاں بیٹھے ہیں۔ کچھ دنوں پہلے انہوں نے الگ رائے دی تھی، میں الگ رائے دینے والے خورشید جی کی حفاظت کروں گا۔ لیکن میں ان سے کہنا چاہوں گا کہ جب ہم آرایس ایس اور بی جے پی کے خلاف لڑ رہے ہیں تو ہمیں متحد ہو کر ایک ساتھ لڑنا چاہئے۔‘‘

Published: 29 Apr 2018, 10:01 AM IST

مودی کے ارد گرد بدعنوان لوگ کھڑے رہتے ہیں: راہل گاندھی

جن آکروش ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان مندروں، مسجدوں اور گرودواروں کا ملک ہے۔ ملک کے عوام صرف اور صرف سچائی کے سامنے سر جھکاتے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’کرناٹک میں چناوی ریلی میں مودی جی کہتے ہیں کہ میں بدعنوانی کے خلاف لڑائی لڑ رہا ہوں اور ان کے دائیں بائیں بدعنوان وزراء کھڑے رہتے ہیں، یدی یورپا کھڑے رہتے ہیں۔ عوام حیران رہ جاتی ہے کہ وہ کیسی لڑائی لڑ رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا ’’میں جب لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ خوش ہو تو جواب ملتا ہے، نہیں۔‘‘

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’نیرو مودی، پیوش گوئل اور جے شاہ کے خلاف مودی ایک لفظ نہیں بولتے۔ امت شاہ کا بیٹے 50 ہزار کو چند سالوں میں کروڑوں میں بدل لیتے ہیں لیکن مودی کچھ نہیں کہتے۔‘‘

راہل گاندھی نے کہا ’’70 سالوں میں پہلی بار سپریم کورٹ کے جج عوام کے سامنے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ملک کے عوام سے ہم انصاف مانگ رہے ہیں، لیکن مودی جی، خاموش۔‘‘

Published: 29 Apr 2018, 10:01 AM IST

تصویر سوشل میڈیا

راہل گاندھی نے کہا ’’پہلی بار جب بیرون ملک ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی پہنچے تو ان کی مخالفت یہ کہہ کر ہوئی کہ آپ ہندوستانی خواتین کی حفاظت نہیں کر سکتے۔ اترپردیش میں ایک خاتون کو نشانہ بنایا گیا۔ جموں و کشمیر میں ایک چھوٹی بچی کے ساتھ عصمت دری کی گئی لیکن مودی ان کی حفاظت نہیں کرسکے۔‘‘

کانگریس صدر نے کہا ’’مودی جی نے کہا تھا کہ کانگریس نے 70 سالوں میں کچھ نہیں کیا مجھے 60 مہینے دو میں ملک بدل کر رکھ دوں گا۔ لیکن 60 مہینوں میں مودی نے ملک کو کیا دیا! گبر سنگھ ٹیکس (جی ایس ٹی) دیا، چھوٹے دکانداروں کو ختم کیا، چین کے سامنے کھڑے نہیں ہو پائے۔‘‘

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’یہ ملک ایک عمارت ہے اور کانگریس اس عمارت کا پانی ہے۔ جس طرح پانی کے بغیر کوئی عمارت کھڑی نہیں ہو سکتی، اسی طرح کانگریس کے بغیر یہ ملک کھڑا نہیں ہو سکتا۔‘‘

انہوں نے کہا ’’کسانوں کے سامنے بڑے مسائل ہیں لیکن ان کا ایک روپے کا قرض معاف نہیں ہو رہا۔ میں مودی کے پاس کسانوں کا قرض معاف کروانے کے لئے گیا لیکن ان کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلا۔‘‘

’’مودی جی نے جھوٹ پھیلایا لیکن اب سچ باہر آ رہا ہے۔ آج کانگریس کارکنان کی طاقت لوگوں کو نظر آرہی ہے، گجرات میں کانگریس کے کارکنان کھڑے ہوئے ہیں۔ میڈیا کے ہمارے دوستوں نے کہا کہ گجرات میں کانگریس کو 25 سیٹ سے زیادہ نہیں مل سکتیں۔ گجرات حکومت کے خلاف کانگریس کے کارکنان کھڑے ہو گئے تو مودی گجرات سے نکل گئے۔ کرناٹک، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ میں کانگریس پارٹی کی جیت ہوگی۔‘‘

Published: 29 Apr 2018, 10:01 AM IST

راہل گاندھی کا خطاب دیکھیں لائیو

Published: 29 Apr 2018, 10:01 AM IST

راجستھان سے پہنچے کانگریس کارکنان

ضلع کانگریس کمیٹی الور، راجستھان سے اقلیتی شعبہ کے ضلع صدر جمشید خان کی قیادت میں سینکڑوں کانگریس کارکنان روانہ ہوئے اور دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقدہ جن آکروش ریلی میں شرکت کی۔

Published: 29 Apr 2018, 10:01 AM IST

مودی حکومت کے حساب دینے کا وقت آ گیا ہے، منموہن سنگھ

جن آکروش ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ مودی نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کسان مخالف ہے۔

Published: 29 Apr 2018, 10:01 AM IST

ملک میں آج خوف کا ماحول ہے: سونیا گاندھی

کانگریس کی سابق صدر اور یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے جن آکروش ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ’’مودی حکومت نے ملک کے عوام کو دھوکہ دیا ہے اور کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ مودی جی کہتے تھے نا کھاؤں گا، نا کھانے دوں گا لیکن آج جم کر بد عنوانی ہو رہی ہے اور وہ خاموش بیٹھے ہیں۔‘‘ سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ ملک میں بچیاں محفوظ نہیں ہیں اور مجرموں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’کیا ایسے ہی ملک کے لئے ہمارے قائدین نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا تھا! ملک میں میڈیا کو بولنے کی آزادی نہیں، میڈیا کو دبایا جا رہا ہے۔‘‘ سونیا گاندھی نے کہا ’’راہل گاندھی کی قیادت میں ہم سب مل کر سمت سے بھٹکی اور لوگوں سے جھوٹے وعدے کرنے والی حکومت کا مقابلہ کریں گے۔‘‘

سونیا گاندھی نے کہا ’’ملک کے عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، تیل کے داموں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام پریشان حال ہیں اور یہ حکومت کچھ نہیں کر رہی۔‘‘

Published: 29 Apr 2018, 10:01 AM IST

جن آکروش ریلی میں پہنچے راہل گاندھی

قومی راجدھانی دہلی میں کانگریس کی ’جن آکروش ریلی‘ ہو رہی ہے۔ راہل گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ریلی میں پہنچ چکے ہیں۔ کچھ دیرمیں راہل گاندھی ریلی سے خطاب کریں گے۔

Published: 29 Apr 2018, 10:01 AM IST

جن آکروش ریلی: ہزاروں کی تعداد میں کانگریس کارکنان موجود

اس ریلی میں شامل ہونے کے لئے ملک بھر سے بھاری تعداد میں کانگریس کارکنان دہلی پہنچے ہیں۔ رام لیلا میدان میں منعقدہ اس ریلی کے ذریعے کانگریس کے صدر راہل گاندھی مودی حکومت کی ناکامیوں کو شمار کرائیں گے اور 2019 کے عام انتخابات کے لئے بگل پھونکیں گے۔ کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دہلی میں یہ راہل گاندھی کی پہلی ریلی ہے۔

Published: 29 Apr 2018, 10:01 AM IST

تصویر قومی آواز

بی جے پی جانے والی ہے، کانگریس آنے والی ہے، سرجے والا

جن آکروش ریلی میں موجود کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ مودی اور امت شاہ جانے والے ہیں اور کانگریس آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم اس جن آکروش ریلی کے ذریعے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم بی جے پی کو اقتدار سے باہر کر دیں گے۔ کسان غصہ میں ہیں کیوں کہ انہیں فصلوں کے واجب دام نہیں مل رہے۔ ملک کے نوجوانوں میں غصہ ہے کیوں کہ انہیں نوکری نہیں مل رہی۔ ملک میں دلتوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔‘‘

Published: 29 Apr 2018, 10:01 AM IST

ممبئی سے چلی ٹرین دہلی نہیں پہنچی، وزیرریل سے شکایت

جن آکروش ریلی کے لئے ممبئی سے روانہ ہوئی ٹرین ابھی تک دہلی نہیں پہنچی ہے۔ مقررہ وقت کے مطابق الصبح 3 بجے ٹرین کو دہلی پہنچنا تھا۔ کانگریس کی طرف سے اس کی شکایت ریلوے کے وزیر سے کر دی گئی ہے۔ کانگریس کا خیال ہے کہ جان بوجھ کر ٹرین کو روکا گیا ہے۔

Published: 29 Apr 2018, 10:01 AM IST

تصویر سوشل میڈیا

خواتین کے تئیں جرائم پر ناراضگی

ملک میں خواتین کے تئیں ہو رہے جرائم اور عصمت دری کا اثر کانگریس کی جن آکروش ریلی میں صاف نظر آرہا ہے اور کارکنان کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر تھامے ہوئے ہیں۔ جن آکروش ریلی میں بڑی تعداد میں خاتون کارکنان حصہ لے رہی ہیں۔

Published: 29 Apr 2018, 10:01 AM IST

جن آکروش ریلی میں فرید آباد سے تشریف لائیں کانگریس کی کارکنان، دیکھیں ویڈیو

Published: 29 Apr 2018, 10:01 AM IST

تمل ناڈو کے کارکنان بھی ریلی میں موجود

کانگریس کی جن آکروش ریلی میں ملک بھر سے کانگریس کارکنان شرکت کے لئے دہلی پہنچے ہیں۔ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبے کے صدر ڈاکٹر جے اسلم باشاہ بھی اپنے معاونین کے ریلی میں موجود ہیں۔

Published: 29 Apr 2018, 10:01 AM IST

تصویر قومی آواز

مودی نے ہمارا پیسہ چھین لیا: کانگریس کارکن

جن آکروش ریلی میں لکھنؤ سے پہنچے ایک شخص نے کہا ’’ہم نے 2014 میں مودی کو ووٹ دیا لیکن تمام خواب ٹوٹ گئے۔ انہوں نے ہمارے پیسے چھین لئے اور ہمیں غریب بنا دیا۔‘‘

Published: 29 Apr 2018, 10:01 AM IST

تصویر قومی آواز

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Apr 2018, 10:01 AM IST