قومی خبریں

ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ پر متنازع بیان کے بعد توڑ پھوڑ

آپریشن سندورکے دوران قوم کی آواز بننے والی دو بہادر خواتین کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ پر سیاستدانوں کے نازیبا ریمارکس پر ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے چیف جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا رکن پروفیسر رام گوپال یادو کے ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے بارے میں دیئے گئے متنازعہ بیان کے بعد سماج دشمن عناصر نے زیر تعمیر پارک میں توڑ پھوڑ کی جس کا سنگ بنیاد صرف تین دن قبل لیڈر سماجوادی پارٹی نے رکھا تھا۔ اس معاملے میں بلاری تھانے میں ایم ایل اے حاجی فہیم عرفان کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Published: undefined

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے چیف جنرل سکریٹری اور ایم پی پروفیسر رام گوپال یادو کے ذریعہ سنگ بنیاد رکھنے کے صرف تین دن بعد، سماج دشمن عناصر نے پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو اسمرتی اپون کو نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی۔ توڑ پھوڑ کو پروفیسر یادو کے متنازعہ بیان سے جوڑا جا رہا ہے۔

Published: undefined

پولیس تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ ایم ایل اے کی شکایت پر پولیس رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔آپریشن سندورکے دوران قوم کی آواز بننے والی دو بہادر خواتین کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ پر سیاستدانوں کے نازیبا ریمارکس پر ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

Published: undefined

ایس پی لیڈر نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ آپریشن سندورایئر مارشل اودھیش کمار بھارتی نے کیا۔ جنگ کے دوران پریس بریفنگ کی ذمہ داری کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور خارجہ سیکرٹری مسری نے انجام دیا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے آگے کہا تھا کہ ایک مسلمان، دوسرا جاٹو اور تیسرا یادو سمیت یہ تینوں پی ڈی اے سے آتے ہیں۔ اس طرح ایک طرح سے پوری جنگ پی ڈی اے نے ہی لڑ  ی ہے۔ سماجوادی رہنما یہیں نہیں رکے ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کو ہریانہ میں پیدا ہوئیں مبینہ طور سے ایک خاص  ذات کا بتایا تھا۔ تب سے ان کے اس بیان کے بعد لوگوں میں غم وغصہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined