قومی خبریں

دستر خوانِ رمضان: افطاری میں پیش کریں مزیدار رائس بالز

دسترخوان رمضان میں آج رائس بالز بنانے کی آسان ترکیب پیش کی جا رہی ہے۔ اسے نا صرف آپ افطار کے لئے باآسانی تیار کر سکتے ہیں بلکہ اس کا منفرد ذائقہ ہر عمر کے افراد کو اپنی جانب متوجہ کرے گا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

ماہ صیام میں افطار کے وقت روزانہ پکوڑے کھا کر یقیناً آپ اُکتا گئے ہوں گے۔ لہذا دسترخوان رمضان میں آج رائس بالز بنانے کی آسان ترکیب پیش کی جا رہی ہے۔ اسے نا صرف آپ افطار کے لئے باآسانی تیار کر سکتے ہیں بلکہ اس کا منفرد ذائقہ ہر عمر کے افراد کو اپنی جانب متوجہ کرے گا۔

Published: undefined

اجزا:

چاول ایک کپ (تین کنی ابلے ہوئے)، چکن ایک کپ (ابلا ہوا)، نمک (حسب ذائقہ)، کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ (پسی ہوئی)، ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا (حسب ضرورت)، ہری مرچ (2 سے 3 عدد)، چکن پاؤڈر (ایک چائے کا چمچہ)، زیرہ (ایک چائے کا چمچہ بھنا اور پسا ہوا)، بند گو بھی (ایک کپ باریک کٹی ہوئی)، چیڈر چیز 2 سو گرام (کیوبز میں کٹی ہوئی)، میدہ (آدھا کپ) نمک (آدھا چائے کا چمچ)، کالی مرچ (آدھا چائے کا چمچہ) انڈے 3 عدد (2 پھینٹ ہوئے) اور بریڈ کرمبز (ایک پیالی)۔

Published: undefined

ترکیب:

سب سے پہلے چاول اور چکن کو چوپر میں اچھی طرح چوپ کرلیں، پھر اس میں ایک عدد انڈا، نمک، کالی مرچ، ہرا دھنیا، ہری مرچ، چکن پاؤڈر اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ اب اس مکسچر کو پیالے میں نکال لیں اور اس میں بند گوبھی شامل کرکے مکس کریں۔ پھر اس مکسچر کو ہاتھوں کی مدد سے پھیلا کراس میں چیز کا کیوب رکھ کر گول بال بنا لیں۔

Published: undefined

اب ایک پیالے میں میدہ ڈال کر اس میں کالی مرچ اور نمک ڈال کر مکس کرلیں اور بالز کو میدہ میں کوٹ کرکے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کریں اور پھر بریڈ کرمبز میں کوٹ کرلیں۔ ایک پین میں تیل گرم کرکے ہلکی آنچ پر اس میں بالز کو ڈیپ فرائی کرلیں اور سنہری کرکے نکال لیں۔ لیجئے گرما گرم رائس بالز تیار ہیں کیچپ یا املی پودینےکی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined