قومی خبریں

عصمت دری اور قتل معاملہ میں سزا کاٹ رہے رام رحیم کو ملی 48 گھنٹے کی پیرول

جنسی استحصال اور قتل معاملے میں سزا یافتہ ڈیرا چیف رام رحیم کو پیرول مل گئی ہے۔ 48 گھنٹے کے لیے رام رحیم کو پیرول ملی ہے۔ اس دوران وہ اپنی بیمار ماں کے پاس رہیں گے۔

بابا گرمیت رام رحیم
بابا گرمیت رام رحیم تصویر آئی اے این ایس

روہتک کی سناریا جیل میں عصمت دری اور قتل کے قصور میں جیل کی سزا کاٹ رہے سرسا ڈیرا چیف گرمیت رام رحیم کو 48 گھنٹے کی کسٹڈی پیرول ملی ہے۔ فی الحال گرمیت رام رحیم گروگرام پہنچ گئے ہیں۔ رام رحیم بیمار ماں سے ملنے کے لیے گرو گرام گئے ہیں۔ انھوں نے بیماریاں ماں سے ملنے کے لیے ہی پیرول مانگی تھی۔ واضح رہے کہ رام رحیم کی ماں کا میدانتا میں علاج چل رہا ہے۔ پیرول کے دوران رام رحیم اپنی ماں کے پاس ہی رہیں گے۔

Published: undefined

اس سے قبل ہریانہ میں منوہر لال کھٹّر حکومت نے 24 اکتوبر کو متنازعہ ڈیرا سچا سودا چیف گرمیت رام رحیم کو ایک دن کی پیرول دی تھی، جو اپنی دو شاگردوں کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں 20 سال کی جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں اور جسے عدالتوں کے ذریعہ کئی بار ضمانت دینے سے منع کیا جا چکا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 25 اگست 2017 سے رام رحیم سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ اسی دن پنچکولہ واقع سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے رام رحیم کو سادھویوں سے عصمت دری معاملہ کا قصوروار قرار دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined