قومی خبریں

راج ناتھ سنگھ نے ممتا بنرجی کو خط لکھ کر بتائی یوم جمہوریہ تقریب سے بنگال کی مجوزہ ٹیبلوئڈ کے اخراج کی وجہ

بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران نیتا جی سبھاش چندر بوس کی زندگی پر مجوزہ ٹیبلوئڈ کے بارے میں فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی تھی۔

راج ناتھ سنگھ و ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
راج ناتھ سنگھ و ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس 

کولکاتا: یوم جمہوریہ کے تقریب میں بنگال کے مجوزہ ٹیبلوئڈ کو خارج کئے جانے پر جاری ہنگامہ آرائی کے دوران مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھ کر بنگال کی تجویز کو مسترد کئے جانے کے وجوہات کو پیش کیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران نیتا جی سبھاش چندر بوس کی زندگی پر مجوزہ ٹیبلوئڈ کے بارے میں فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی تھی۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے بھی خط لکھا تھا۔ لیکن مرکز نے کسی کی نظر ثانی کی درخواست منظور نہیں کی۔

Published: undefined

وزارت دفاع کے ایک سینئر اہلکار کے حوالے سے یہ خبر آرہی ہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھ کر ٹیبلو کی منسوخی کی وجہ بتائی ہے۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بنگال کے مجوزہ نیتا جی کی زندگی پر مشتمل ٹیبلو کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اسی طرح تمل ناڈو کا مجوزہ ٹیبلو بھی 26 جنوری کو ہونے والی پریڈ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ بنگال اور تمل ناڈو کے وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر اس فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی درخواست کی۔ لیکن بنگال اور تمل ناڈو کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

Published: undefined

منگل کو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اسے سستی سیاست قرار دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ان دو ریاستوں کا مجوزہ ٹیبلو وقت کی کمی کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔ اس بار، وزارت دفاع کے ایک سینئر اہلکارنے کہا ہے کہ بنگال اور تمل ناڈو کے ٹیبلوئڈ کو شامل کرنے کی درخواست پر دوبارہ غور نہیں کیا جا رہا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے ممتا اور اسٹالن کو خط لکھا جس میں بتایا گیا کہ ان کی جھانکی کیوں رد کی گئی۔

Published: undefined

اس سے قبل لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیررنجن چودھری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مرکز کے اس اقدام سے ریاست کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ مرکز نیتاجی سبھاش چندر بوس اور ان کی یادوں کو اہمیت دینے کو تیار نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined