قومی خبریں

راجستھان کے مندر میں بھگدڑ، تین خاتون عقیدتمندوں کی موت

راجستھان کے ایک مندر پر لگنے والے میلے میں صبح کے وقت بھگدڑ مچ جانے کے سبب 3 خاتون عیدتمندوں کی موت واقع ہو گئی۔ اس واقعہ میں کئی دیگر افراد زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سیکر: راجستھان کے ایک مندر پر لگنے والے میلے میں صبح کے وقت بھگدڑ مچ جانے کے سبب 3 خاتون عیدتمندوں کی موت واقع ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق ضلع سیکر میں واقع کھاٹو شیام مندر میں صبح 5 بجے دروازے کھتے ہی لوگوں کا جم غفیر امنڈ پڑا۔ ہجوم اتنا بے قابو ہو گیا کہ دھکا مکی ہونے لگی۔ اسی افراتفری کے ماحول میں تین خاتون عقیدتمندوں کی جان چلی گئی۔ اس کے علاوہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس انتظامیہ کے عہدیدار فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور راحتی کام شروع کرایا۔ بھگدڑ کے دوران زخمی ہونے والے تمام افراد کو نزدیکی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کھاٹو شیام مندر شیکھاوٹی کے ضلع سیکر میں موجود ہے اور یہ شہر کے وسط میں واقع ہے۔ اس میں پوجا کرنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ پہنچتے ہیں۔

Published: undefined

راجستھان کے کوٹا سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ برلا نے ٹویٹر پر لکھا، ’’راجستھان کے کھاٹو شیام جی مندر میں بھگدڑ کی وجہ سے کئی عقیدت مندوں کی موت دل کو دہلا دینے والی ہے۔ بھگوان مرحوم کی روح کو سکون اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔ متاثرین کے خاندانوں سے میری گہری ہمدردی ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined