قومی خبریں

راجستھان پبلک سروس کمیشن نے ’آر اے ایس‘ کا ریزلٹ کیا جاری، 1,096 آسامیوں کے لیے انتخاب کا عمل مکمل

کمیشن کے مطابق منتخب امیدواروں کو دستاویزات کی تصدیق اور تقرری سے متعلق ہدایات جلد جاری کی جائیں گی۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً کمیشن کی ویب سائٹ کو باقاعدگی سے دیکھتے رہیں۔

<div class="paragraphs"><p>طلبہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

طلبہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

راجستھان پبلک سروس کمیشن (آر پی ایس سی) نے طویل انتظار کے بعد راجستھان ایڈمنسٹریٹو سروس (آر اے ایس) بھرتی 2024 کے حتمی نتائج جاری کر دیے ہیں۔ اس بھرتی کے تحت 1,096 آسامیوں کے لیے انتخاب کا عمل اب مکمل ہو گیا ہے۔ امیدوار کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

Published: undefined

آر اے ایس 2024  بھرتی کے عمل میں ابتدائی ٹیسٹ، مین امتحان اور انٹرویو کے 3 مراحل شامل تھے۔ ابتدائی امتحان کے بعد منتخب امیدواروں نے مین امتحان میں شرکت کی جس کے بعد کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا۔ انٹرویو کا عمل یکم اپریل 2025 کو شروع ہوا اور کئی مراحل میں مکمل ہوا۔ آخری مرحلے کے انٹرویو کے ساتھ ہی پوری انتخابی کارروائی اپنے اختتیام کو پہنچی۔ کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 10 امیدواروں کا ریزلٹ روک دیا گیا ہے۔ ان میں سے 5 کا ریزلٹ زیرغور ہے۔ وہیں 3 امیدواروں کا ریزلٹ کورٹ میں ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔ تاہم 2 امیدواروں کا ریزلٹ روکنے کی وجہ کمیشن کی طرف سے واضح نہیں کی گئی ہے۔

Published: undefined

اس بھرتی کے تحت ریاستی سروسیز کے لیے 668 اسامیاں ماتحت خدمات کے لیے مختص تھیں۔ کمیشن نے میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کیا ہے۔ انتخابی فہرست میں شامل امیدواروں کے لیے یہ ایک بڑی کامیابی مانی جارہی ہے کیونکہ آر اے ایس امتحان کو ریاست کے سب سے باوقار مسابقتی امتحانات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ نتائج جاری ہونے کے بعد امیدواروں میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔ کئی امیدوار اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے اور اہل خانہ نیز اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے وہیں دوسری طرف امتحان میں ناکام ہونے والے امیدواروں کے چہروں پر مایوسی تھی مگر حوصلے بلند نظر آئے۔اس طرح ناکام ہونے والے امیدواروں نے اپنی اگلی کوشش کی تیاری کرنے کا عزم کیا ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر کمیشن نے واضح کیا ہے کہ منتخب امیدواروں کو آگے کے عمل کے تحت دستاویزات کی تصدیق اور تقرری سے متعلق ہدایات جلد جاری کی جائیں گی۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً کمیشن کی ویب سائٹ کو باقاعدگی سے دیکھتے رہیں۔ اس سلسلے میں 20 فروری 2025 کو جاری ہونے والے ابتدائی امتحان کے نتائج کے سلسلے میں 21,541 امیدواروں کو مین امتحان کے لیے کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ ان امیدواروں کے لیے کمیشن کی جانب سے 17 سے 18 جون 2025 تک مین امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ اس امتحان میں 17ہزار 964 امیدوار شریک ہوئے۔ مین امتحان کے نتائج 8 اکتوبر 2025 کو جاری کیے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined