قومی خبریں

راجستھان: روشن مستقبل کے لیے خواتین کو مضبوط بنا رہا جواہر فاؤنڈیشن

’جواہر سلائی کیندر‘ کے تحت فاؤنڈیشن نے بھیلواڑا، کوٹہ اور الور سمیت راجستھان کے کچھ حصوں میں 500 سے زائد خواتین کو سلائی مشینیں تقسیم کی ہیں۔

جواہر سلائی کیندر
جواہر سلائی کیندر تصویر آئی اے این ایس

روزانہ تقریباً 300 روپے کمانے کے ساتھ سریتا اور سائرہ ان سینکڑوں خواتین میں شامل ہو چکی ہیں جو اپنے کنبہ کی آمدنی کا ذریعہ ختم ہونے کے بعد اب اپنی محنت سے گھر والوں کی پرورش کر رہی ہیں۔ ان خواتین نے اپنے کنبہ کے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنے کے لیے جدوجہد کا ایک طویل سفر طے کیا ہے۔

Published: undefined

یہ خواتین ہندوستان بھر میں ان لاکھوں ایسے مزدوروں کی طرح دو وقت کی روٹی کے لیے جدوجہد کر رہی تھیں جو اچانک کووڈ-19 کے سبب لاک ڈاؤن ہونے سے متاثر ہوئے تھے۔ مثال کے طور پر دیکھا جائے تو وہ اور ان کے شوہر بے روزگار ہو چکے تھے اور روزمرہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔ ھالانکہ اب ان کی زندگی میں بڑی مثبت تبدیلی آ چکی ہے، کیونکہ راجستھان واقع جواہر فاؤنڈیشن اور جواہر سلائی کیندر جیسی ان کے ہنر پر مبنی پہل کی مدد سے دونوں ماہانہ اچھی کمائی کر پا رہی ہیں۔ اب ان کی نہ صرف کھانے پینے سے متعلق فکر ختم ہو چکی ہے، بلکہ اب وہ اپنے بچوں کو بہتر تعلیم بھی دے سکتی ہیں۔

Published: undefined

جواہر سلائی کیندر کے تھت فاؤنڈیشن نے بھیلواڑا، کوٹہ اور الور سمیت راجستھان کے کچھ حصوں میں 500 سے زیادہ خواتین کو سلائی مشینیں تقسیم کی ہیں۔ ایسی ہی سینکڑوں خواتین کو مستقل آمدنی فراہم کرنے کے لیے فاؤنڈیشن راجستھان کی خواتین کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ فاؤنڈیشن انھیں سلائی اور دیگر دست کاری جیسے ہنر سکھا رہا ہے۔

Published: undefined

جواہر فاؤنڈیشن کے بانی ریجو جھن جھن والا نے کہا کہ ’’لوگوں کی فلاح اور ہمارے طبقہ کی حمایت ہماری تنظیم کے ڈی این اے میں ہے۔ ہم عزم کے ساتھ مانتے ہیں کہ خوایتن کو تعلیم یافتہ کرنا، انھیں معاشی طور سے خود مختار بنانا اور نوجوانوں کو فروغ دینا ہمارے طبقات کے پھلنے پھولنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد بناتا ہے۔ اسے دھیان میں رکھتے ہوئے ہم چوبیسوں گھنٹے کام کر رہے ہیں تاکہ خواتین، نوجوان لڑکیوں اور نوجوانوں کی حمایت کی جا سکے۔‘‘

Published: undefined

فاؤنڈیشن کی بیشتر پہل یونیسف اور یو این وومن جیسے بین الاقوامی اداروں کے ذریعہ تیار کیے گئے مشوروں اور پروگراموں کے مطابق ہیں۔ جواہر فاؤنڈیشن کے مطابق خواتین کو مضبوط بنانے سے جنسی برابری، انسداد غریبی اور مجموعی معاشی ترقی ہوتی ہے۔ اس لیے فاؤنڈیشن راجستھان کے دیہی علاقوں میں خواتین کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے اور ان علاقوں میں نوجوانوں کو تعلیم یافتہ کر انھیں کامیابی کے راستے پر لے جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ جواہر فاؤنڈیشن محروم لوگوں کے لیے فوڈ سروس کا بھی انعقا دکرتا رہا ہے۔ اب تک جواہر فاؤنڈیشن نے اپنے ’سوابھیمان بھوج‘ پروگرام کے ایک حصے کی شکل میں 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد کھانا (ایک بار کا کھانا) فراہم کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined