قومی خبریں

کورونا بحران میں راجستھان حکومت نے 6 ریاستوں کے سامنے رکھی بہترین پیشکش

راجستھان نے اپنی پڑوسی ریاستوں کو کورونا ٹیسٹنگ سہولت دینے کی پیشکش کی ہے۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ اگر میں یو پی، دہلی، ایم پی، پنجاب، ہریانہ اور گجرات چاہیں تو روزانہ 5000 ٹیسٹ راجستھان میں کر سکتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

راجستھان کی گہلوت حکومت نے پڑوسی ریاستوں میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے کووڈ-19 ٹیسٹنگ سہولت مہیا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے اتوار کی رات اعلان کیا کہ اگر ضرورت ہو تو اس مشکل وقت میں اتر پردیش، دہلی، مدھیہ پردیش، پنجاب، ہریانہ اور گجرات ہر روز 5000 ٹیسٹنگ راجستھان میں کر سکتے ہیں۔

Published: 15 Jun 2020, 4:10 PM IST

اشوک گہلوت نے ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا ہے کہ جولائی کے آخر تک ریاست کے سبھی ضلع اسپتالوں میں سلنڈر کی جگہ پائپ لائن کے ذریعہ سے آکسیجن کی فراہمی ہوگی۔ کورونا بحران پر تجزیہ کے لیے اتوار کو وزیر اعلیٰ رہائش پر منعقد ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں گہلوت نے کہا کہ جب ریاست میں شروع میں پہلے کووڈ-19 معاملوں کی رپورٹ آئی تھی تب ہماری ٹیسٹنگ صلاحیت صفر تھی۔ اب یہاں روزانہ 15 ہزار ٹیسٹنگ ہو رہے ہیں۔

Published: 15 Jun 2020, 4:10 PM IST

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں (راجستھان میں) ریکوری کی شرح قومی اوسط سے بہتر رہی ہے۔ ملک میں ریکوری اور ٹیسٹنگ سہولت کے معاملے میں راجستھان دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں ریکوری کی شرح 75 فیصد ہے۔ اتوار کی رات تک یہاں کل 598920 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس کی تصدیق ایڈیشنل چیف ہیلتھ سکریٹری روہت کمار سنگھ نے کی ہے۔

Published: 15 Jun 2020, 4:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Jun 2020, 4:10 PM IST