نو تعمیر سرکاری اسپتال کی عمارت میں شگاف، تصویر سوشل میڈیا
راجستھان کے کوٹہ شہر میں نو تعمیر سرکاری ذیلی ہیلتھ سنٹر کی عمارت کچھ ماہ میں ہی مخدوش دکھائی دے رہی ہے۔ عمارت کی دیواروں میں جگہ جگہ شگاف دکھائی دے رہے ہیں، جس سے تعمیرات میں بدعنوانی کی قلعی کھل گئی ہے۔ یہاں 41 لاکھ روپے کے خرچ سے تیار اس ذیلی ہیلتھ سنٹرل کی عمارت 6 ماہ میں ہی بدحال ہو گئی ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ مقامی لوگ جب اپنا علاج کرانے پہنچتے ہیں تو ان پر کسی انہونی حادثہ کا خوف طاری رہتا ہے۔ لوگ اس ذیلی ہیلتھ سنٹر میں علاج کرانے سے ڈر رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس نو تعمیر عمارت کی ہر دیوار میں شگاف صاف دکھائی دے رہا ہے۔
Published: undefined
اس ذیلی ہیلتھ سنٹر کو دیہی آبادی کو طبی سہولیات دستیاب کرانے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ جنوری 2025 میں اس عمارت کو عوام کے حوالے کیا گیا تھا، لیکن سرکاری سطح پر ہوئی تعمیر کی قلعی 6 ماہ میں ہی کھل گئی۔ عمارت کی دیواروں میں بری طرح سے شگاف پیدا ہو گیا ہے۔ کئی جگہ پر چھت سے پانی بھی ٹپکنے لگا ہے۔ عالم یہ ہے کہ عمارت میں کب حادثہ ہو جائے، اس کا بھروسہ نہیں ہے۔ لوگ عمارت میں داخل ہونے سے پرہیز کر رہے ہیں۔
Published: undefined
لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ 41 لاکھ روپے خرچ کر تیار ہوئی اس عمارت کی تعمیر میں بڑا گھوٹالہ ہوا ہے۔ اس معاملے میں ذیلی ہیلتھ سنٹر کی انتظامیہ کچھ بھی کہنے سے پرہیز کر رہی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ کسی بھی ذمہ داری سے بچتے نظر آ رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس اسپتال کی تعمیر میں گھٹیا سامانوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے عمارت میں دراڑیں پیدا ہو گئی ہیں۔ اگر محکمہ کے ذمہ دار افسر نے اس پر توجہ نہیں دی تو گھٹیا تعمیر کے سبب کبھی بھی حادثہ ہو سکتا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس تعمیری عمل کی جانچ کرانے اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز