قومی خبریں

راجستھان: عشق کا خطرناک انجام، خاتون نے سابق عاشق کے سینے میں کیل گھونپ کر کیا تیزاب سے حملہ، پولیس نے کیا گرفتار

اس معاملے میں پولیس نے ایک خاتون اور اس کے معشوق کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین کے قبضے سے کیل لگے اسلحے، تیزاب کی بوتل اور واقعہ کے دوران استعمال کی گئی بائک ضبط کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

راجستھان کے پرتاپ گڑھ میں حیران کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں نارکوٹکس محکمہ کے سب انسپکٹر پر تیزاب پھینک کر جان لیوا حملہ کر دیا گیا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک خاتون اور اس کے معشوق کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان ملزمین کے قبضے سے کیل لگے اسلحے، تیزاب کی بوتل اور واقعہ کے دوران استعمال کی گئی بائک ضبط کی ہے۔

اطلاع کے مطابق 2 دن قبل جمعرات کو ایک خاتون نے نارکوٹکس محکمہ کے سب انسپکٹر ہرش وردھن سنگھ (27 سال) پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ اس کے بعد انسپکٹر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس واقعہ کو انجام دینے والی خوشی راؤ (22 سال) اور اس کے معشوق پریانشو راٹھور (23 سال) کو گرفتار کرکے پولیس پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

Published: undefined

'آج تک' کی خبر کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ خوشی کا پہلے سب انسپکٹر ہرش وردھن کے ساتھ معاشقہ تھا، ان میں اکثر تنازع رہتا تھا۔ اس کے بعد خوشی کا پریانشو کے ساتھ افیئر ہو گیا۔ خوشی اپنے نئے معشوق پریانشو کے سامنے ہرش وردھن کو مار کر اپنی محبت ثابت کرنا چاہتی تھی اسی لیے اس نے پریانشو کے سامنے ہرش وردھن کو مارنے کے لیے اس کے سینے میں کیلیں پیوست کر مارنے اور تیزاب ڈال کر اسے جلانے کی کوشش کی۔

Published: undefined

پرتاپ گڑھ کے ایس پی ونیت بنسل کے مطابق نارکوٹکس محکمہ میں سب انسپکٹر کے عہدہ پر تعینات ہرش وردھن سنگھ اور پرتاپ گڑھ کی رہنے والی خاتون خوشی راؤ کے درمیان انسٹا گرام پر دوستی ہوئی تھی۔ دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی۔ ڈیڑھ سال بعد دونوں میں تنازع کے بعد بریک اَپ ہو گیا اور پھر خوشی راؤ کی دوستی پرتاپ گڑھ کے ہی رہنے والے پریانشو راٹھور سے ہو گئی۔

Published: undefined

الگ ہونے کے بعد بھی ہرش وردھن اور خوشی کے درمیان تنازع جاری رہا۔ اسی کو لے کر خوشی اور اس کے معشوق پریانشو نے سب انسپکٹر کے خلاف سازش رچی۔ خوشی نے سب انسپکٹر کے سینے میں کیلیں گھونپ دیں اور اس پر تیزاب حملہ کر دیا تھا۔ واقعہ کے بعد قریب کے لوگ زخمی ہرش وردھن کو اسپتال لے کر پہنچے اور وہاں داخل کرایا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined