قومی خبریں

راجستھان کے وزیر اعلیٰ گہلوت نے ’ای-وہیکل پالیسی‘ کو دی منظوری

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے منگل کو راجستھان الیکٹرک وہیکل پالیسی (آر ای وی پی) کو منظوری دے دی، اسے ماحولیات کے شعبہ میں ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اشوک گہلوت، تصویر ٹوئٹر @ashokgehlot51
اشوک گہلوت، تصویر ٹوئٹر @ashokgehlot51 

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے منگل کو راجستھان الیکٹرک وہیکل پالیسی (آر ای وی پی) کو منظوری دے دی۔ ایسی گاڑیوں کی خرید کو آسان بنانے کے لیے مجوزہ یکمشت تعاون اور ایس جی ایس ٹی ریچارج کے لیے 40 کروڑ روپے کے اضافی بجٹ کو منظوری دی گئی ہے۔ افسران نے کہا کہ اس پالیسی کے نافذ ہونے سے ریاست میں ڈیزل و پٹرول سے چلنے والی گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی میں کمی آئے گی۔ وزیر اعلیٰ نے سال 20-2019 کے بجٹ میں الیکٹرک وہیکل پالیسی لانے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت سبھی طرح کے ای-وہیکل کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

Published: undefined

حکومت نے بیٹری صلاحیت کے مطابق دو پہیہ گاڑیوں کے لیے فی وہیکل 5000 سے 10000 روپے اور سہ پہیہ گاڑیوں کو 10000 سے 20000 روپے کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا۔ ریاست میں ای-وہیکل کو بھی موٹر وہیکل ٹیکس کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے۔ نئی پالیسی میں ای-وہیکل فروخت کرنے والوں کو 7 دنوں کے اندر سبھی طرح کے ریچارج کرانے کا التزام کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined