فائل تصویر آئی اے این ایس
ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کے ’پٹک پٹک کے مارنے والے‘بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ’’ ایک ایم پی ہے جو کہتا ہے کہ ’پٹک پٹک کے مارے گا ، دوبے مارے گا ، تم ممبئی آؤ، ہم تمہیں ممبئی کے سمندر میں ڈبو کر ڈبوکر ماریں گے۔‘‘
Published: undefined
ایم این ایس سربراہ نے پوچھا، "دوبے کو کیا ہوا؟ کوئی معاملہ ہوا؟ آپ بھی 56 انچ کا سینہ لے کر گھومو، آپ مہاراشٹر کے مالک ہیں، اگر یہاں کوئی مراٹھی کی توہین کرے گا تو اس کے گال اور ہمارے ہاتھ ضرورملیں گے۔"
Published: undefined
راج ٹھاکرے نے مہایوتی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ دیویندر فڑنویس کیسا اسکرپٹ رائٹر ہے جو پہلے جی آر جاری کرتا ہے اور بعد میں اسے واپس لے لیتا ہے، میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ جہاں بھی جائیں مراٹھی میں بات کریں، چاہے آپ ٹیکسی، بس یا ٹرین میں ہوں، زیادہ سے زیادہ مراٹھی میں بات کریں۔ دیگر ریاستوں میں عوام کی حکومت مضبوطی کے ساتھ عوام کے ساتھ کھڑی ہیں، جانیں سے پہلے صرف ایک بات کہوں گا کہ ہوشیار رہئے ، ہوشیار رہئے۔‘‘
Published: undefined
دراصل، جھارکھنڈ کے گوڈا سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے کہا تھا کہ ممبئی میں ہندی بولنے والوں کو مارنے والوں میں اگر ہمت ہے تو وہ مہاراشٹر میں دیگر زبان بولنے والوں کو مار یں۔اس دوران انہوں نے لوگوں کو پٹک پٹک کر مارنے والا بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، ''مہاراشٹر سے باہر آنے کی ہمت دکھائیں، ہم ہندی کی مخالفت کرنے والوں کو پٹک پٹک کر ماریں گے۔'' ممبئی سے متصل میرا روڈ علاقے میں ایم این ایس کے کارکنوں نے مراٹھی نہ بولنے پر ایک دکاندار کی پٹائی کی تھی۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے اس پر ٹھاکرے برادران پر حملہ کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined