قومی خبریں

اتراکھنڈ میں بارش سے تباہی، نینی تال کا برا حال، کیدارناتھ سے لوٹ رہے 22 افراد کو بچایا گیا

اترکھنڈ آنے والے سیاحوں کے لئے رہنما ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ٹھکانوں پر ہی موجود رہیں اور فی الحال سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

اتراکھنڈ بارش
اتراکھنڈ بارش 

دہرادون: اتراکھنڈ میں گزشتہ دو روز تک جاری رہنے والی بارش نے معمولات زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔ متعدد علاقوں میں مزید بارشوں کا انتباہ جاری کیا گیا ہے اور انتظامیہ الرٹ پر ہے۔ ساتھ ہی چار دھام یاترا پر روک لگا دی گئی ہے اور احتیاطاً اسکول اور کالجوں کو بھی بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اترکھنڈ آنے والے سیاحوں کے لئے رہنما ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ٹھکانوں پر ہی موجود رہیں اور فی الحال سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ پہاڑی علاقوں میں ہو رہی بھاری بارشوں کے سبب ندیاں بھی اپھان پر ہیں۔ پیر کے روز ریاستی حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کیا تاکہ صورت حال کا موثر طریقہ سے مقابلہ کیا جا سکے۔

Published: undefined

ناگفتہ بہ حالات کے دوران کئی مقامات پر سیاحوں اور عقیدت مندوں کے درماندہ ہو جانے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ ایس ڈی آر ایف اور اتراکھنڈ پولیس نے جانکی چٹی سے یاتریوں کو دیر رات گئے محفوظ طریقہ سے گوری کنڈ پہنچایا۔ یہ یاتری کیدارناتھ مندر میں درشن کے بعد درماندہ ہو گئے تھے۔ رات بھر ہو رہی لگاتار بارش کے دوران تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ایس ڈی آر ایف نے اب تک 22 یاتریوں کو محفوظ نکال لیا ہے۔

Published: undefined

ادھر، اتراکھنڈ کے مشہور سیاحتی مقام نینی تال میں وہ نظارہ ہے جو لوگوں نے آج تک نہیں دیکھا تھا۔ یہاں 24 گھنٹے تک لگاتار بارش کے بعد نینی جھیل کا پانی لبریز ہو گیا اور باہر نکل کر مال روڈ تک آ گیا۔ پانی باہر آ جانے کے سبب آس پاس کے گھروں میں رہنے والے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ بارش کے سبب ہلدوانی اور بھوالی سے نینی تال کا رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا ہے۔ بجلی لگاتار گل رہی اور بھاری بارش کی وجہ سے ملبہ سڑکوں تک پہنچ گیا جس کے سبب ٹریفک بند ہو گیا۔

Published: undefined

بھاری بارش کی وجہ سے نینی تال، رانی کھیت، الموڑا سے ہلدوانی اور کاٹھ گودام تک کی تمام قومی شاہراہیں بند ہو گئی ہیں۔ رشی کیش میں مسافر گاڑیوں کو چندربھاگا پل، تپوون، لکشمن جھولا اور منی کی ریتی بھدرکالی بیریر پار نہیں کرنے دیا جا رہا۔

Published: undefined

ادھر، نینی تال کے رام گڑھ میں بادل پھٹنے کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاؤں توکنا میں بادل پھٹا ہے اور 9 لوگ ملبہ میں دب گئے ہین۔ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined