قومی خبریں

ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 25 جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی

آئی ایم ڈی کی طرف سے جاری کردہ موسمی بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 25 جولائی تک ہندوستان کے مختلف علاقوں میں نمایاں بارش اور کچھ موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے'

پٹنہ میں بھاری بارش کے مناظر، UNI
پٹنہ میں بھاری بارش کے مناظر، UNI 

نئی دہلی: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دہلی میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 29.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اوسط سے دو درجے کم ہے۔ موسمیات کے ماہر نے قومی راجدھانی دہلی میں دن کے وقت ہلکی بارش یا بوندا باندی کے ساتھ مطلع کے عام طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی صبح 8.30 بجے نسبتاً نمی کا تناسب 59 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اگلے چند دنوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سے اوپر اور 38 ڈگری سے کم رہنے کا امکان ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سے نیچے لیکن 25 ڈگری سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا، موسم کی پیشن گوئی کرنے والی ایجنسی نے کہا کہ اگلے دو دنوں کے دوران کونکن، وسطی مہاراشٹر اور گجرات کے ساحلی علاقوں میں الگ تھلگ انتہائی شدید بارش کی سرگرمی جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی اور مشرقی ہندوستان کے بقیہ حصوں میں اگلے 4-5 دنوں کے دوران ہلکی بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی کی طرف سے جاری کردہ موسمی بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 25 جولائی تک ہندوستان کے مختلف علاقوں میں نمایاں بارش اور کچھ موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔ آئی ایم ڈی نے مزید پیش گوئی کی ہے کہ اگلے پانچ دنوں کے دوران وسطی ہندوستان میں الگ تھلگ مقامات پر بھاری بارش کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

اگلے تین دنوں کے دوران مغربی ہندوستان اور کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر اور ریاست گجرات کے گھاٹ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جس کے بعد اس میں کمی واقع ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined