قومی خبریں

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 6 مئی تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازں موسم میں بتدریج بہتری متوقع ہے۔ ادھر بارشوں کے باوجود وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ چویس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 25.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حررات4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران5.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران14.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

دریں اثنا وادی میں بدھ کو صبح سے ہی موسم نہ صرف ابر آلود رہا بلکہ رک رک کر بارشیں بھی ہوئیں۔ بارشوں سے وادی کی بیشتر سڑکوں پر ہوئے گڑھوں میں جمع پانی اور کناروں پر جمع کیچڑ سے لوگوں کو چلنا پھرنا از بس محال ہوگیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ موثر ڈرینیج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی ڈرین کے ذریعے بہنے کے بجائے سڑکوں پر ہی جمع ہوجاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined