قومی خبریں

آسام میں بارشوں کا سلسلہ جاری، کئی مقامات پر زمین کھسکنے کے واقعات، مختلف علاقے زیرِ آب

ریاست آسام کے کئی حصوں میں لگاتار بارش ہوئی، جس کے سبب کئی مقامات پر زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے، بھاری بارشوں کے سبب مختلف علاقے زیر آب آ گئے ہیں

آسام میں بارش / آئی اے این ایس
آسام میں بارش / آئی اے این ایس 

گوہاٹی: آسام میں خراب موسم سے بتاہکاریوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ ریاست کے کئی حصوں میں لگاتار بارش ہوئی، جس کے سبب کئی مقامات پر زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے۔ گوہاٹی میں بھاری بارشوں کے درمیان شہر کے کئی حصوں میں تازہ لینڈ سلائڈنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہے، اس کے سبب مختلف علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

Published: undefined

گوہاٹی کے بسیسٹھ علاقہ میں زمین کھسکنے سے ایک گھر کی باہری دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔ رپورت کے مطابق یہ گھر ایک خاتون کی ملکیت ہے، جس کی شناخت کلپنا کماری ڈیکا کے طور پر کی گئی ہے۔ تاہم اس واقعہ میں کسی کے چوٹ لگنے کا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Published: undefined

ایک اور واقعہ متھ گھریا میں پیش آیا، جہاں لینڈ سلائڈنگ کے سبب ایک مکان کو نقصان پہنچا۔ خیال رہے کہ آسام میں گزشتہ 5 دنوں سے بھاری بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے نتیجہ میں ریاست کی راجدھانی میں تمام اہم سڑیوں پر پانی بھر گیا ہے۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو