قومی خبریں

دہلی این سی آر میں سرد موسم کے درمیان بارش سے معمولات زندگی متاثر، کئی علاقوں میں پانی کا بھراؤ

دہلی اور این سی آر کے نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں گزشتہ شب سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب گاڑیوں کی نقل و حمل متاثر ہوگئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: سرد موسم کے درمیان دہلی این سی آر میں گزشتہ شب سے لگاتار ہو رہی بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی بھرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ رات دیر گئے شروع ہونے والی بارش دن بھر جاری رہی، جس کی وجہ سے دہلی کے منڈاولی انڈر پاس پر پانی جمع ہوگیا ہے اور وہاں سے گزرنے والوں کو بھاری پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ دہلی کے پرہلاد پور علاقے میں بھی پانی بھراؤ کی صورتحال نظر آئی ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں تک پنجاب، ہریانہ، دہلی اور راجستھان میں بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ بعض علاقوں میں ہلکی سے تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کا اثر پوری دہلی اور این سی آر (گروگرام، فرید آباد، مانیسر، بلبھ گڑھ، کرنال، پانی پت، جھجر، فرخ نگر، کوسلی، ریواڑی، باول، نوح (ہریانہ)، شاملی، کاندھلہ، بڑوت، باغپت (یوپی)، بھیواڑی (راجستھان) میں ہوگا۔

Published: undefined

خبر تحریر کئے جانے تک دہلی این سی آر میں بارش کا سلسلہ لگاتار جاری تھا۔ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں رات سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ جس کے باعث ٹریفک میں بھی خلل پڑ رہا ہے اور گاڑیوں کی رفتار ماند پڑگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined