
ممبئی میں بارش / ویڈیو گریب
ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں مانسون اپنے شباب پر ہے۔ گزشتہ 2 روز سے مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ موسلا دھار بارش کا اثر اب ٹریفک نظام پر بھی پڑنے لگا ہے۔ منگل کی رات سے ٹرانس ہاربر ریل روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت میں خلل پڑا ہے، جس سے مسافروں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا ٖپڑا ہے۔
Published: undefined
کوپر کھیرنے اور تربھے اسٹیشنوں کے درمیان ریلوے پٹریوں کے نیچے کی مٹی بہہ جانے کی وجہ سے دونوں سمتوں میں چلنے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے پٹریوں کے نیچے کا حصہ کمزور ہو گیا تھا جسے دیکھتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر اس روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت مکمل طور پر معطل کر دی۔ اس دوران متعلقہ افسران نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ متبادل نقل و حمل کے ذرائع کا استعمال کریں۔
Published: undefined
بارش کی وجہ سے ممبئی کے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے۔ منگل کی رات ہوئی تیز بارش کے بعد ساین ہائیوے کے قریب ایورارڈ نگر واقع سب-وے میں پانی جمع ہو گیا۔ وہیں کچھ مقامات پر فٹ پاتھ دھنس گئے، جس سے مقابی باشندوں کو آمد و رفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ حالانکہ بی ایم سی نے کہا کہ شہر کے بیشتر بڑے سب وے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
Published: undefined
بی ایم سی کے اعداد و شمار کے مطابق ممبئی شہر کے علاقے میں منگل کی صبح 8 بجے سے رات 11 بجے تک اوسطاً 56 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ وہیں مشرقی مضافاتی علاقوں میں 23 ملی میٹر اور مغربی مضافاتی علاقوں میں 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ رات 10 بجے سے 11 بجے کے درمیان شہر اور مشرقی مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جب کہ مغربی مضافاتی علاقوں کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش درج کی گئی۔
Published: undefined
سب سے زیادہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں کاندیولی کا چارکوپ سیکٹر-1 میونسپل اسکول علاقہ شامل ہے، جہاں 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ ملاڈ کے ایم ایچ بی میونسپل اسکول کے علاقے میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور گجدھرباندھ اسٹارم واٹر پمپنگ اسٹیشن علاقے میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جوہو ڈسپنسری اور بنانا لیف علاقے میں 22 ملی میٹر جبکہ سانتا کروز کے ناریل واڑی اسکول علاقے میں 21 ملی میٹر بارش درج ہوئی ہے۔
Published: undefined
مسلسل بارش نے ممبئی والوں کو حبس اور گرمی سے راحت دی ہے لیکن کچھ علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے چوکس رہنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممبئی شہر اور مضافاتی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ بی ایم سی اور دیگر ایجنسیاں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی کے لیے تیار بتائی جا رہی ہیں۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined