قومی خبریں

بہار میں قہر بن کر برسی بارش، 16 اضلاع انتہائی متاثر

بہار میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سےقہر بن کر برسنے والی موسلا دھار بارش ، دارالحکومت پٹنہ سمیت 16 سے زائد اضلاع کے لوگوں کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

پٹنہ: بہار میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سےقہر بن کر برسنے والی موسلا دھار بارش ، دارالحکومت پٹنہ سمیت 16 سے زائد اضلاع کے لوگوں کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔ پٹنہ کے بورنگ روڈ ، بیلی روڈ ، پاٹلی پترا کالونی ، کنکرباغ ، راجندر نگر، پٹنہ یونیورسٹی ، مہیندرو ، گاندھی میدان، ڈاک بنگلہ چوراہے سمیت تقریبا تمام علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے جمع ہونے والا پانی نے لوگوں کی زندگی کو درہم برہم کردیا ہے۔ راجندر نگر میں نائب وزیر اعلی سوشیل کمار مودی کی رہائش گاہ میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے۔

Published: undefined

لوگوں کا گھر سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔ سڑکوں پر دو سے تین فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔ بہت سے علاقوں میں گاڑیوں کی آمد رفت مکمل بند ہے۔ بجلی کی فراہمی ، ٹیلیفون اور انٹرنیٹ سروس میں خلل پڑا ہے۔ پٹنہ سٹی کے علاقے میں بارش کا پانی نالندہ میڈیکل کالج اسپتال (این ایم سی ایچ ) میں داخل ہوگیا ہے۔ مریضوں کو کسی اور جگہ بھیجا جارہا ہے۔

Published: undefined

ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری پرتیہ امرت نے یہاں بتایا کہ دارالحکومت پٹنہ کے لوگوں کو جب تک ضروری نہ ہو تب تک گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقے میں جمع پانی کو نکالنے کے لئے گذشتہ رات سے تمام پمپ ہاؤس سرگرم عمل ہیں۔ امرت نے کہا کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جانے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ اگر بارش میں پھنسا ہوا کوئی فرد کسی رشتے دار سے ملنا چاہتا ہے تو ان کے لئے ٹریکٹر اور بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ کمار روی نے شدید بارش کے باعث ضلع میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو 30 ستمبر تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ایک ٹیم کو پٹنہ میں اور ایک دوسرے ٹیم کو دوسرے 18 اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام کی مدد کے لئے کنٹرول روم ٹیلیفون نمبر 0612-19810 ، 2294204 اور 2294205 جاری کیا ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا ، وزیر اعلی نتیش کمار نے بارش کی خوفناک صورتحال کے پیش نظر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
مسلسل ہونے والی بھاری بارش نے باڑھ کی زد میں آنے والے بھاگلپور، مونگیر ، چھپرا ، دربھنگہ ، مدھوبنی سمیت متعدد اضلاع میں صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔ ان اضلاع کے سیکڑوں گاؤں زیر آب ہوگئے ہیں۔ سیلاب کا پانی بلاک اور تھانہ میں بھی داخل ہوگیا ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے گنگا سمیت متعدد ندیوں کے پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ اس بارش نے کل سے شروع ہونے والی نوراترا میں ریاست بھر میں درگا کی بننے والی مورتی اور پنڈالوں کے لئے بھی مشکلات پیدا کردی ہیں۔ جگہ جگہ پر پہلے ہی بننے والے پوجا پنڈال میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined