قومی خبریں

دہلی اور اتر پردیش سمیت 20 سے زیادہ ریاستوں میں آج ہوسکتی ہے بارش، جنوب مغربی مانسون کی پیش قدمی جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی مانسون گجرات اور مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں، مہاراشٹر کے باقی حصوں، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کے کچھ دیگر حصوں میں آگے بڑھ گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اتر پردیش کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے/ تصویر ’آئی اے این ایس‘</p></div>

اتر پردیش کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے/ تصویر ’آئی اے این ایس‘

 
IANS

دہلی-این سی آر سے لے کر اتر پردیش، راجستھان اور پنجاب تک کئی علاقوں میں ابر آلود آسمان اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کا امکان ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق آج 25 جون کو 20 سے زائد ریاستوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Published: undefined

جنوب مغربی مانسون ایک بار پھر زور پکڑ رہ ہے اور اگلے چند دنوں میں یہ کئی ریاستوں میں آگے بڑھ سکتا ہے۔ مانسون کے شمالی بحیرہ عرب، گجرات، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں اگلے 2 سے 3 دنوں میں پہنچنے کے لیے حالات سازگار ہیں۔ اس کے بعد اگلے 3 سے 4 دنوں میں اس کے جھارکھنڈ اور بہار کے باقی حصوں کے ساتھ ساتھ اتر پردیش کے کچھ علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

ماہرین موسمیات کے مطابق سطح سمندر پر پیدا ہوئی ٹرف لائن راجستھان سے لے کر مغربی بنگال تک پھیلی ہوئی ہے، جو مدھیہ پردیش، جنوبی اتر پردیش، بہار اور جھارکھنڈ سے ہوکر گزر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شمال مشرقی بنگلہ دیش، وسطی آسام اور شمالی خلیج بنگال میں کئی طوفانی گردشیں سرگرم ہیں، جو مانسون کو مزید متحرک کر رہی ہیں۔

Published: undefined

ان اثرات کی وجہ سے کونکن-گوا اور ساحلی کرناٹک میں آج بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ وسطی مہاراشٹر، ودربھ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، کیرالہ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے کچھ حصوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ پنجاب، ہریانہ، دہلی، راجستھان اور مغربی اتر پردیش میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور غبار آلود آندھی کی توقع ہے۔

Published: undefined

وہیں دوسری طرف جنوب مغربی مانسون کے آگے بڑھنے کے ساتھ ہی شمال مشرقی اور جنوبی ہندوستان میں بھاری بارش ہو رہی ہے۔ سب ہمالیائی مغربی بنگال، وسطی مہاراشٹر اور میزورم میں بھی کچھ مقامات پر بہت زیادہ بارش (12 سے 20 سینٹی میٹر) ریکارڈ کی گئی۔ مانسون بدھ کو مدھیہ پردیش میں بھی 9 دن کی تاخیر سے پہنچا۔ دریں اثنا، ممبئی میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے شدید بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔ کئی مقامات پر درخت گرنے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ وسطی مہاراشٹر کے کچھ مقامات پر 81 سے 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں۔ تاہم، بہار، مشرقی اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب میں ہیٹ ویو کے حالات برقرار ہیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی مانسون گجرات اور مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں، مہاراشٹر کے باقی حصوں، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کے کچھ اور حصوں میں آگے بڑھ گیا ہے۔ اس اگلے 2 سے 3 دنوں میں گجرات، مدھیہ پردیش کے کچھ اور حصوں، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور بہار کے باقی حصوں اور اتر پردیش کے کچھ حصوں میں آگے بڑھنے کے لیے حالات سازگار ہیں۔ اگلے 2 سے 3 دنوں میں مانسون کے گجرات، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے کچھ اور حصوں اور اتراکھنڈ کے کچھ حصوں میں مزید آگے بڑھنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined